English   /   Kannada   /   Nawayathi

موب لنچنگ اور مسلمانوں کے قتل عام سے نہیں ملے گی جیت: اسد الدین اویسی

share with us

نئی دہلی:07؍اگست2018(فکروخبر/ذرائع)مسلمانوں کے قتل اورموب لنچنگ سے 2019 کے الیکشن میں جیت حاصل نہیں کی جاسکتی ہے۔ یہ کہنا ہے اسدالدین اویسی کا۔  نیوز 18 انڈیا کے پروگرام "بیٹھک" میں بولتے ہوئے انہوں نے بی جے پی لیڈرسبرامنیم سوامی پرطنز کیا۔

اسدالدین اویسی نے کہا کہ میں کانگریس کے خلاف ہوں، لیکن یہ بھی چاہتا ہوں کہ نریندر مودی ہار جائیں۔ انہوں نے کہا کہ 2019 میں بی جے پی کے لئے گائے اور داڑھی مدعا ہوگا۔ بی جے پی کے لئے ہندو- مسلمان کا مدعا اٹھانا آسان ہے۔

اویسی نے کہا کہ پارلیمنٹ میں وزیرداخلہ راجناتھ سنگھ نے این آرسی سے باہرکئے گئے 40 لاکھ لوگوں کودرانداز نہیں کہا، جبکہ بی جے پی کے قومی صدر امت شاہ نے جانچ پوری ہونے سے پہلے ہی دراندازکہہ دیا۔ بی جے پی این آرسی کے معاملے پرسیاسی روٹیاں سینک رہی ہے۔

وہیں اسی پروگرام میں آئے مرکزی وزیرقانون روی شنکرنے بھی ملک میں ہورہی موب لنچنگ اورگئو کشی (گائے کے قتل) پربولتے ہوئے کہا کہ اس معاملے میں ریاستی حکومتوں کو سخت ہونا پڑے گا۔  کیونکہ موب لنچنگ کے واقعات ریاست کے قانون انتظام سے متعلق معاملہ ہے۔

روی شنکر پرساد نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ملک میں انسانوں کی عزت کی جاتی ہے تو ہمیں یہ بھی نہیں بھولنا چاہئے کہ اسی ملک میں گائے کو بھی عزت دی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسا نہیں ہوسکتا کہ ملک میں ایک طرف توٹائیگربچانے کے لئے مہم چلائی جائے اورگائے کو بچانے کی بات آئے تواس کی تنقید شروع ہوجائے۔

سماجوادی پارٹی کے ترجمان عبدالحفیظ گاندھی کا کہنا ہے کہ حکومت کو انسانی زندگی کی قیمت کوسمجھنا چاہئے۔ ہمارا معاشرہ ایک دوسرے کے جذبات کی قدر کرتا آیا ہے، اس طرح کے معاملے گزشتہ چارسالوں میں بڑھ رہے ہیں۔ اس سے پہلے اس طرح کے واقعات نہیں ہوتے تھے۔ یہ بھیڑکا دماغ طے کیا جارہا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا