English   /   Kannada   /   Nawayathi

ایران سے کاروبار بند ورنہ سخت پابندیوں کے لیے تیارہوجائیں، امریکا کا یورپ کو انتباہ

share with us

ٹرمپ انتظامیہ ایرا ن کیخلاف نئی پابندیوں کی خلاف ورزی کرنیوالوں سے کوئی رعائت نہیں برتے گی ،امریکی حکام

واشنگٹن:05؍اگست2018(فکروخبر/ذرائع)امریکی کانگریس اور ٹرمپ انتظامیہ نے اپنے یورپی شراکت دارو ں کو سخت انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ایران کے ساتھ کاروبار بند کردیں ، ورنہ دوسری صورت میں انھیں سخت پابندیوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی ویب گاہ فری بیکن نے ایران کے ساتھ کاروبار کرنے والی یورپی کمپنیوں کے لیے یہ انتباہی موقف رپورٹ کیا ۔امریکی انتظامیہ کے بعض سینیر عہدے داروں اور کانگریس کے بعض ارکان ایران پر سخت پابندیوں کے دوبارہ نفاذ سے قبل سخت بیانات جاری کررہے ہیں ۔امریکا نے سوموار 6 اگست سے ایران کی تیل کی برآمدات اور بنک کاری نظام سمیت مختلف شعبوں پر پابندیوں کے دوبارہ نفاذ کا اعلان کررکھا ہے جبکہ اس کے یورپی اتحادی ایران کے خلاف ان پابندیوں کی بحالی کی مخالفت کررہے ہیں اور انھوں نے ان پابندیوں کا نشانہ بننے سے بچنے کے لیے حالیہ ہفتوں کے دوران میں ا یرانی حکام سے ملاقاتیں بھی کی ہیں۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 8 مئی کو ایران سے طے شدہ جوہری سمجھوتے سے دستبرداری کا اعلان کر دیا تھا اور اس کے خلاف اس سمجھوتے کے نتیجے میں معطل کردہ اقتصادی پابندیوں کو بحال کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ صدر ٹرمپ کے اس فیصلے کے بعد سے خطے میں ایک مرتبہ پھر کشیدگی پیدا ہوچکی ہے اور ایران اپنی تیل کی برآمدات پر پابندیوں کی صورت میں آبنائے ہْرمز سے تیل کی بین الاقوامی تجارت کو بند کرنے کی بھی دھمکی دے چکا ہے۔امریکا کے سینئرنے فری بیکن کو بتایا کہ ٹرمپ انتظامیہ ایرا ن کے خلاف نئی پابندیوں کی خلاف ورزی کرنے والوں پر قدغنوں کے نفاذ میں کسی تردد کا مظاہرہ نہیں کرے گی ۔اس نے خبردار کیا کہ امریکی بنک بھی ایران سے کوئی لین دین نہیں کرسکیں گے اور اگر کوئی بنک نئی پابندیوں کی خلاف ورزی کا مرتکب ہوگا تو اس کو بھی قدغنوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا