English   /   Kannada   /   Nawayathi

راجستھان: نقل روکنے کے لئے شہروں میں انٹرنٹ بند، شہریوں کو مشکلات کا سامنا

share with us

جے پور:05؍اگست2018(فکروخبر/ذرائع)راجستھان کے جے پور سمیت متعدد اضلاع میں لوگوں کو موبائل انٹرنیٹ خدمات سے اس لئے محروم کر دیا گیا کیوں کہ اس دوران راجستھان پبلک سروس کمیشن (آر پی ایس سی) کا امتحان ہونا تھا۔ صبح 9 بجے سے لے کر دوپہر ایک بجے تک لوگ موبائل کا استعمال صرف بات کرنے کے لئے ہی کر پائے۔

آر پی ایس سی کے آر اے ایس پری کے امتحان میں کل 5.5 لاکھ امیدوار شامل ہوئے۔ اس کے لئے جے پور میں 327 امتحان مراکز قائم کئے گئے اور نقل روکنے کے لئے 69 وجیلنس کی ٹیمیں تشکیل دی گئیں۔

سول سروسز امتحان کے دوران راجستھان کے 25 شہروں میں موبائل انٹرنیٹ خدمات معطل رکھی گئیں اور اس کی وجہ سے کافی لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔یہ پہلا موقع نہیں ہے جب راجستھان میں امتحان کے پیش نظر موبائل انٹر نیٹ خدمات معطل رکھی گئیں۔ حکومت نے راجستھا ن میں پولس بھرتی کے دوران بھی نقل روکنے کے نام پر صوبہ بھرمیں 20 گھنٹوں کے لئے ایسا ہی کیا تھا۔

پولس بھرتی کے دوران پیدا ہوئے ہنگامی حالات کے بعد تقریباً 15 ہزار ریلوے کے ای ٹکٹوں کی بکنگ نہیں ہو پائی، 45 ہزار ای چلان جمع نہیں ہو پائے، بجلی کمپنیوں کے 10 لاکھ کے بل جمع نہیں ہو پائے، تقریباً 30 کروڑ کی بینکنگ ٹرانزیشنز نہیں ہو پائیں تھیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا