English   /   Kannada   /   Nawayathi

مسلمانوں کو'' پاکستان جاؤ''کہنے والوں کےنام شرد پوار کا پیغام

share with us

مہاراشٹرا:05؍اگست2018(فکروخبر/ذرائع)این سی پی کے سربراہ  اور سابق کابینی وزیر شرد پوار نے ہفتے کے روز کہا کہ ''جو لوگ مسلمانوں کو پاکستان جانے کو کہہ رہے ہیں وہ پاکستان اور بھارت  کے بارے میں لا علم ہے۔''شرد پوار پُونے میں سینر سحافی سنجے اویت کی کتاب ''وی دچینج''کی ریلیزکےموقعے پر خطاب کر رہے تھے۔انہوں نے کہا ''جب اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والا کوئی شخص کبھی اپنی رائے کا اظہار کرتا ہے اور کچھ لوگوں کو وہ بات اچھی  نہیں لگتی، تو اس سخص کو فوراً پاکستان جانے کو کہا جاتا ہے، اسے کہا جاتا ہے کہ اسے اس ملک میں رہنے کا کوئی حق نہیں ہے۔''انہوں نے مزید کہا''پاکستان کیا ہے ؟،بٹوارے سے پہلےوہ بھی بھارت کا حصہ ہوا کرتا تھا۔ وہاں رہنے والے لوگ بٹوارے سے قبل بھارتی تھے۔اور یہی حال بھارتیوں کا بھی ہیں۔''انہوں نے کہا کہ جب وہ آئی سی سی کے صدر تھے تب انہیں پاکستان کا دورہ کرنے کا کئی بار موقع ملا۔انہوں نے کہا ''میں پاکستان کے عوام سے ملا اور میں نے پایا کہ ان کے دلوں میں بھارتیوں کے لیے شفقت موجود ہیں۔ پاکستان میں ایسے افراد ہے جن کے خاندان والے بھارت کے رہائشی ہیں مگر حالت ناسازگار ہونے کی وجہ سے انہیں ان سے ملنے کا موقع نہیں ملتا۔''ان کا کہنا تھا کہ دونوں ملکوں کے عوام کے درمیان کوئی دشمنی نہیں ہیں اور ان حالات کی ذمہ دار پاکستان کی حکومت اور وہاں کی فوج ہیں جو اپنے ملک میں سیاسی  مفاد  کے لیے  بھارت مخالف پروپیگنڈا کراتے ہیں۔''​​​​​​

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا