English   /   Kannada   /   Nawayathi

آندھرا پردیش: کرنول میں پتھر کی کان میں زوردار دھماکہ، 12 مزدور ہلاک، متعدد زخمی

share with us

کرنول:04؍اگست2018(فکروخبر/ذرائع)آندھرا پردیش کے ضلع کرنول میں پتھر کی ایک کان میں دیر رات ایک زوردار دھماکہ ہوا جس کے سبب تقریباََ 12 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ وہیں،کئی افراد کے زخمی ہونے کی خبر ہے۔  اس حادثہ پر سی ایم چندرا بابو نائیڈو نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مہلوکین کے اہل خانہ کے لئے 5  5 لاکھ کے معاوضہ کا بھی اعلان کیا ہے  

 پولیس نے تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہا کہ کرنول میں آلور منڈل کے علاقہ ہاتھی بیلگل میں پتھر کی بھٹی میں پتھر ( گرانائیٹ ) پھوڑنے کا کام جاری تھا ۔ اس کیلئے بارود کا استعمال کیا جارہا تھا اور سمجھا جا رہا ہے کہ بارود کے استعمال سے ہی یہ دھماکہ ہوا ہے ۔  دھماکہ کی شدت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ قریب کے گاوں میں اس دھماکہ کی وجہ سے 10 مکانات بھی منہدم ہوگئے ہیں۔ اس کے علاوہ 20 کیلومیٹر کے فاصلے پر واقع گاووں میں بھی لوگ ڈر کر گھروں سے باہر نکل آئے ۔

   دی ہندو میں شائع خبر کے مطابق اس کان میں کام کرنے والے زیادہ تر اوڈیشہ  سے آئے ہوئے مہاجر مزدور تھے۔ ایسا کہا جا رہا ہے کہ ہلاک ہوئے مزدوروں کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ آگ پر قابو پانے کیلئے فائر بریگیڈ موقع پر پہنچ گئی ہے جسے آگ پر قابو پانےکے لئے کافی جدوجہد کرنی پڑی ۔ علاوہ ازیں زخمیوں کو اسپتال میں داخل کیا گیا ہے ۔ چند زخمیوں کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے ۔ تو وہیں دوسری جانب آندھرا پردیش کے وزیر اعلیٰ این چندرا بابو نائیڈو نے اس حادثہ پر رنج و غم کا اظہار کیا ہے اور انہوں نے حکام کو ہر طرح کی راحتی سرگرمیوں کی ہدایت دی ہے ۔ علاوہ ازیں آندھرا پردیش کے وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی اور تیلگودیشم پارٹی کے جنرل سکریٹری این لوکیش نائیڈو نے بھی اس حادثہ پر افسوس کا اظہار کیا ہے

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا