English   /   Kannada   /   Nawayathi

جنوبی کشمیر کے شوپیان میں فوج اور عسکریت پسندوں کے مابین مدبھیڑ،5عسکریت پسندہلاک

share with us

شوپیان :04؍اگست2018(فکروخبر/ذرائع)جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیان کے کلورہ نامی گاؤں میں جمعہ کی شام سے جاری مسلح تصادم میں اب تک 5 جنگجو مارے جاچکے ہیں۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ایک جنگجو کی لاش گذشتہ شام جبکہ باقی جنگجوؤں کی لاشیں ہفتہ کی صبح برآمد کی گئیں۔ فوج کی چنار کور نے اپنے آفیشل ٹویٹر ہینڈل پر ایک ٹویٹ میں کہا ’آپریشن کلورہ شوپیاں۔ مزید چار جنگجوؤں کو ہلاک کیا گیا۔ اب تک چار جنگجوؤں کو ہلاک کیا جاچکا ہے۔ ہتھیار برآمد کئے گئے ہیں۔ آپریشن جاری ہے‘۔

ریاستی پولیس کے سربراہ ڈاکٹر شیش پال وید نے کہا ’کلورہ شوپیان میں مسلح تصادم کے مقام پر مزید چار جنگجوؤں کی لاشیں نظر آرہی ہیں۔ ‘۔

ریاستی پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ جنگجوؤں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان مسلح تصادم جمعہ کی شام شروع ہوا۔ انہوں نے بتایا ’کلورہ شوپیاں میں موجود جنگجوؤں کے ایک گروپ کے بارے میں مصدقہ اطلاع ملی تھی۔ طرفین کے مابین گذشتہ شام ہی مسلح تصادم چھڑ گیا۔ ابتدائی فائرنگ میں ایک جنگجو کو مارا گیا تھا۔ علاقہ میں سرچ آپریشن جاری ہے۔ سمجھا جارہا ہے کہ اس گروپ کا تعلق کالعدم جنگجو تنظیم لشکر طیبہ سے تھا‘۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا