English   /   Kannada   /   Nawayathi

کشمیر : عام شہری کو جیپ سے باندھ کر گھمانے والے میجر گوگوئی فوجی عدالت میں قصوروار قرار

share with us

سرینگر:04؍اگست2018(فکروخبر/ذرائع)جموں و کشمیر کے دارالحکومت سرینگر کے ہوٹل میں لڑکی کے ساتھ پکڑے گئے میجر گوگوئی دو معاملے میں قصوروار پائے گئے۔جموں وکشمیر میں تعینات متنازع میجر لیتل گوگوئی کو کورٹ آف انکوائری ( سی او آئی) نے دو معاملوں میں قصوروار ٹھہرایا ہے۔ واضح رہےکہ میجر گوگوئی 23 مئی کو سرینگر کے ایک ہوٹل میں مقامی لڑکی کے ساتھ پکڑے گئے تھے۔ مذکورہ معاملے کی جانچ کے لیے کورٹ آف انکوائری ( سی او آئی) تشکیل دی گئی تھی۔ 
    ذرائع نے ایک انگریزی اخبار کو بتایا کہ سی او آئی نے اپنی رپورٹ ایکس وی کورپس کو بھیج چکی ہے۔ میجر گوگوئی  کو کورٹ نے دو معاملوں میں قصوار بھی ٹھہرایا ہے۔ ان میں سے ایک ڈیوٹی کے وقت اپنے علاقے سے دور رہنا بھی شامل ہے۔سی او آئی نے مذکورہ معاملے میں ملزم میجر گوگوئی کا بیان درج کیا ہے، اسکے علاوہ دیگر فوجی اہلکاروں کے بیانات بھی درج کیے گئے ہیں۔

 قابل ذکر ہے کہ 26 مئی کو فوجی چیف جرنل بپن راوت نے پہلگام میں کہاتھاکہ' اگر میجر گوگوئی نے کچھ غلط کیا ہے تو میں آپکو امید دلاتاہوں کہ انہیں سزا دی جائے گی'۔ واضح رہےکہ گذشتہ برس میجر گوگوئی نے کشمیر کے ایک عام شہری کو انسانی ڈھال کے طورپر جیپ کے آگے باندھ کر گھمایاتھا تب بھی وہ سرخیوں میں تھے۔ انسانی ڈھال کے معاملے میں ان کی چہار طرفہ مذمت کی گئی تھی اور اسے غیرانسانی سلوک سے تعبیر کیا گیا تھا۔

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا