English   /   Kannada   /   Nawayathi

امریکی ریاست الی نوائے کے رکن کانگریس عہدے سے مستعفی

share with us

نکساورنے مبینہ طورپرفرضی اکاؤنٹ بناکرسابق گرل فرینڈکی برہنہ تصاویرشیئر اور مردوں سے نازیبہ گفتگوکی تھی

واشنگٹن :02؍اگست2018(فکروخبر/ذرائع)سابقہ گرل فرینڈکی برہنہ تصاویرسوشل میڈیاپرشیئر کرنے کے الزام میں ملوث امریکی ریاست الی نوائے کیرکن کانگریس عہدے سے مستعفی ہوگئے۔سابقہ گرل فرینڈکادعوی تھاکہ نکساورنے مبینہ طورپرفرضی اکاؤنٹ بناکرسابق گرل فرینڈکی برہنہ تصاویرشیئرکی تھیں اور مردوں سے نازیبہ گفتگوکی تھی۔جن لوگوں سے نک نے تصاویرشیئرکیں وہ سمجھتے تھے کہ وہ رکن کانگریس نہیں بلکہ اسکی گرل فرینڈکیٹ کیلی سے بات کررہے ہیں، نک کیلی نے ریاستی رکن کانگریس کے خلاف پولیس کورپورٹ کردی جس پر تحقیقات کاآغازکردیاگیاتھا۔کیٹ کیلی نے ریاستی رکن کانگریس کی جانب سے بے وفائی پرعلیحدگی اختیارکرلی تھی۔ری پبلکن لیڈرجم ڈارکن نے واضح کیاتھاکہ الزامات پریشان کن ہیں،نک ساورآج مستعفی ہوجائیں گے، پینتیس برس کے ساور ریاست میں جنسی امتیازاورہراساں کرنے کے خلاف قائم ٹاسک فورس کے بھی رکن تھے۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا