English   /   Kannada   /   Nawayathi

ممتا بنرجی کی راہل اور سونیا سے ملاقات ِ کہا 2019 میں وزیر اعظم کی دوڑ میں نہیں

share with us

نئی دہلی:02؍اگست2018(فکروخبر/ذرائع)مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے کانگریس صدرراہل گاندھی اورسونیا گاندھی سے بدھ کی شام ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ اس میٹنگ میں تینوں لیڈروں کے درمیان آسام این آرسی اور 2019 کےعام انتخابات پربحث ہوئی۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ وہ وزیراعظم عہدہ کی دوڑ میں نہیں ہیں اوراس عہدے کے لئے امیدوارپرسبھی اپوزیشن پارٹیاں مل کرفیصلہ کریں گی۔

ملاقات کے بعد ممتا بنرجی نے کہا کہ ان کے اورسونیا کے درمیان پرانے تعلقات ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ 2019 میں ایک ساتھ الیکشن لڑنے کی حکمت عملی پرغوروخوض ہوا۔ ممتا نے نامہ نگاروں سے کہا "ہم نے موجودہ سیاسی حالات اورمستقبل میں اتحاد کے امکانات پرغور کیا۔

ممتا بنرجی نے کہا کہ ہم نے این آرسی کے موضوع پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ سول وارسے متعلق بیان پرترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا نے کہا "میں نے ایسا کچھ نہیں کہا ہے، میری فکران 40 لاکھ لوگوں کو لے کرہے، جن کے نام این آرسی سے باہرہیں۔ ممتا نے دعویٰ کیا کہ بی جے پی سیاسی طورپرپریشان ہے کیونکہ وہ جانتی ہے کہ 2019 میں وہ اقتدارمیں نہیں آنے والی ہے۔

اس سے قبل ممتا بنرجی نے بدھ کو پارلیمنٹ میں بی جے پی کے سینئرلیڈرلال کرشن اڈوانی سے پارلیمنٹ واقع ان کے کمرے میں ملاقات کی تھی اوراسے بھائی چارہ کی ملاقات قرار دیا۔ دونوں کےدرمیان تقریباً 20 منٹ تک بات چیت ہوئی۔

بی جے پی سے معطل رکن پارلیمنٹ کیرتی آزاد بھی پارلیمنٹ میں ترنمول کانگریس کے دفتر میں ممتا سے ملنے پہنچے۔ اس کےعلاوہ کانگریس لیڈرغلام نبی آزاد، احمد پٹیل اور سماجوادی پارٹی کے لیڈررام گوپال یادو نےبھی ان سے ملاقات کی۔ آزاد نے ملاقات کے بعد کہا "اپوزیشن کو ایک کرنے کے ان کی کوشش قابل تحسین ہے"۔ مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ نے این ڈی اے اتحاد کے خلاف  پارلیمنٹ میں 14 اپوزیشن جماعتوں سے ملنے کا منصوبہ بنایا تھا۔

 

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا