English   /   Kannada   /   Nawayathi

ایل پی جی اور پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کو لےکر مایاوتی کی مودی سرکار پر نکتہ چینی، ، دھنا سیٹھوں کی خاطر مودی حکومت قیمتوں میں کر رہی ہے اضافہ

share with us

 

لکھنو:02؍اگست2018(فکروخبر/ذرائع)بی ایس پی کی سربراہ مایاوتی نے الزام لگایا کہ مودی حکومت محض ارب پتیوں کو فائدہ پہنچانے کے لیے ہی پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کر رہی ہے۔گیس سلینڈرز کی قیمتوں میں اضافے پر بی ایس پی کی سربراہ مایاوتی نے مودی حکومت پر سخت نکتہ چینی کی۔

انہوں نے الزام لگایا کہ مودی حکومت اپنے اس کام کو 'دیش بھکتی' قرار دے رہی ہے لیکن غریب عوام بری طرح سے متاثر ہو رہے ہیں۔مایاوتی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مودی حکومت کو بڑے بڑے دھنَّا سیٹھوں کی پرواہ ہے، جنھیں فائدہ پہنچانے کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیٹرول اور ڈیزل جیسی ضروری مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے بعد اب گھریلو اور تجارتی ضروریات کے لیے استعمال ہونے والے سلینڈز کی قیمت میں اضافہ کردی ہے۔انہوں نے کہا کہ مودی حکومت کے اس فیصلے سے عوام پر مہنگائی کا نیا بوجھ ڈالا جا رہا ہے۔

گھریلو سلینڈر کی قیمت میں 35 اور کمرشیل گیس کی قیمت میں43 روپیے بڑھانے پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی حکومت کے اس عوام مخالف فیصلے سے غریبوں کو گھریلو گیس اب 828 روپیے کے آس پاس ملے گا جبکہ عوام پہلے سے ہی غریبی، مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب سخت سے مشکلات سے جوجھ رہی ہے۔لیکن ان غریبوں کو مناسب راحت دینے کے بجائے بی جے پی حکومت صرف بڑے بڑے دھنا سیٹھوں کی ہی پرواہ ہے جن کے فائدے کے لیے ہی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ کیا جارہا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا