English   /   Kannada   /   Nawayathi

بحیرہ احمر کے علاقے میں حملے نہیں کریں گے، حوثی ملیشیاء کا اعلان

share with us

حملوں میں بندش عارضی ، اضافہ مخالفین کے مختلف فائربندی کے اقدامات کی روشنی میں کیا جا سکتا ہے،انقلابی کمیٹی


صنعاء:یکم اگست2018(فکروخبر/ذرائع)یمن کی ایران نواز حوثی ملیشیا نے کہا ہے کہ وہ بحیرہ احمر کے علاقے میں مزید حملے نہیں کریں گے۔میڈیارپورٹس کے مطابق حوثی ملیشیا کی جانب سے یہ اعلان چند روز قبل سعودی آئل ٹینکروں پر کیے جانے والے حملے کے بعد سامنے آیا ہے۔ حوثی ملیشیا کی سپریم انقلابی کمیٹی کے سربراہ محمد علی الحوثی نے یہ اعلان کرتے ہوئے مزید کہا کہ حملوں میں بندش عارضی طور پر کی گئی ہے اور اس میں اضافہ مخالفین کے مختلف فائربندی کے اقدامات کی روشنی میں کیا جا سکتا ہے۔ ان حملوں کے بعد سعودی حکومت نے بحیرہ احمر کے راستے تیل کی غیرملکی ایکسپورٹ کو عبوری طور پر بند کر دیا تھا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا