English   /   Kannada   /   Nawayathi

امریکی ریاست ایریزونامیں مٹی کا طوفان اْمڈ آیا ،نظامِ زندگی درہم برہم

share with us

کئی گھروں کی چھتیں اڑگئیں، ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر، اْڑتی ریت اور مٹی کے باعث شدید مشکلات

واشنگٹن:یکم اگست2018(فکروخبر/ذرائع)موسم کی خرابی اکثر نہ صرف مشکل صورتحال پیدا کردیتی ہے بلکہ لوگوں کوخوفزدہ بھی کردیتی ہے۔امریکامیں موسم کی ایسی سختی اْس وقت دیکھی گئی جب اچانک مٹی کا طوفان اْمڈ آیا جس نے ہر شخص کو خوفزدہ کردیاجبکہ اس دوران مٹی کے بگولے اور تیز ہواوں کے ساتھ طوفانی بارشوں نے نظام زندگی درہم برہم کردیا ۔مریکی ریاست ایریزونا کے مختلف شہروں میں موسم نے اچانک کروٹ بدلی اور تیز ہواؤں کے ساتھ اڑتی ریت ،دھول مٹی سے جہاں نظام زندگی درہم برہم ہوگیا وہیں ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہوئی اور ہوا میں اْڑتی ریت اور مٹی کے باعث کئی افراد کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑاجبکہ کئی گھروں کی چھتیں بھی اْڑ گئیں۔رپورٹ کے مطابق موسم کی خراب صورتحال کے باعث انتظامیہ کی جانب سے لوگوں کو گھر سے باہر نکلتے ہوئے احتیاط کی تاکید کی گئی ہے۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا