English   /   Kannada   /   Nawayathi

انتخابات میں کسی قسم کی کوئی دھاندلی نہیں ہوئی ‘زمبابوے الیکشن کمیشن

share with us

ہرارے:یکم اگست2018(فکروخبر/ذرائع)افریقی ملک زمبابوے کے الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ گزشتہ روز ہونے والی ووٹنگ کے دوران کسی قسم کی دھاندلی کی کوئی رپورٹ موصول نہیں ہوئی‘کئی برسوں تک منصبِ صدارت پر براجمان رہنے والے رابرٹ موگابے کے بغیر یہ پہلے عام پارلیمانی انتخابات ہیں‘دارالحکومت ہرارے میں پیر کی رات میں ووٹنگ مکمل ہونے کے بعد ہزاروں لوگ الیکشن کمیشن کے صدر دفتر کے باہر جمع ہو کر انتخابی نتیجے کا انتظار کر رہے ہیں۔الیکشن کمیشن نے صدارتی الیکشن کے نتیجے کے اعلان کو مؤخر کر دیا ‘زمبابوے کی اپوزیشن پارٹی نے نتیجوں میں تاخیر پر تشویش کا اظہار کیا ہے

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا