English   /   Kannada   /   Nawayathi

میکسیکو میں مسافرطیارہ گر نے سے 85 افراد زخمی

share with us
Mexico plane crash: All 103 people on board survive


حادثے کا شکار ہونے والے طیارے میں 97 مسافروں سمیت 101 افراد سوار تھے


میکسیکو:یکم اگست2018(فکروخبر/ذرائع)وسطی امریکی ملک میکسیکو میں مسافرطیارے کے گرکرتباہ ہونے سے 85 افراد زخمی ہوگئے۔غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق ایرومیکسیکو نامی فضائی کمپنی کی پروازاے ایم 2431 ڈورانگو میں دارالحکومت میکسیکو سٹی جارہی تھی، طیارہ اڑان بھرنے کے فوری بعد ائیر پورٹ سے محض 10 کلومیٹر کے فاصلے پر گر گیا۔ میکسیکو کے حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والے طیارے میں 97 مسافروں سمیت 101 افراد سوارتھے۔ حادثے میں 85 افراد زخمی ہوئے ہیں تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ انہوں نے پہلے ایک زوردارآوازسنی اور پھر طیارہ گرگیا۔ میکسیکو کی شہری دفاع کے ادارے کے ترجمان الیجاندرو کارڈوزا نے خبر ایجنسی کو بتایا کہ طیارے کے گرنے کے بعد جائے وقوعہ پر آگ لگ گئی تھی تاہم خوش قسمتی سے کوئی بھی مسافراس کی زد میں نہیں آیا اور کئی مسافر اپنے پیروں پر چل کر جہاز سے نکلے۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا