English   /   Kannada   /   Nawayathi

شیو سینانے مسلمانوں کو 5 فیصد ریزرویشن دینے کا کیا مطالبہ

share with us

مہاراشٹرا:یکم اگست2018(فکروخبر/ذرائع)شیو سینا نے تعلیمی شعبے میں مسلمانوں کو ریزرویشن دینے کی بات کی ہے۔ اس بیان کا آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین نے خیر مقدم کیا ہے۔شیو سینا نے  کہا کہ تعلیم کے شعبے میں مسلمانوں کو 5 فیصد ریزرویشن دیا جانا چاہیے۔ تاکہ انہیں معاشرے کے مین اسٹریم سے جوڑنے میں کامیابی ملے۔شیو سینا نے مہاراشٹر میں اپنی حلیف دیویندر فڑنویس حکومت کی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں کو 5 فیصد ریزرویشن دیے جانے والے بامبے ہائی کورٹ کے حکم کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔پریس کانفرنس میں شیو سینا صدر ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ مراٹھا کے ساتھ دھانگڑ، کولی اور مسلمانوں کو بھی ریزرویشن دیا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ شیو سینا اس مسئلے پر ریاستی اور مرکزی حکومت کی حمایت کر سکتی ہے۔ مسلمانوں کے ریزرویشن سے متعلق انہوں نے کہا کہ اگر مسلم سماج کی جانب سے جائز مطالبہ کیا جا رہا ہے تو اس پر بھی غور کیا جانا چاہیے۔ 

انڈین ایکسپریس کے مطابق شیو سینا صدر کے بیان کا خیر مقدم کرتے ہوئے اے آئی ایم آئی ایم کے رکن اسمبلی امتیاز جلیل نے کہا کہ یہ ایک مثبت مطالبہ ہے۔ بی جے پی کو اس پر دھیان دینا چاہیے کہ اس کے کچھ لیڈر مسلمانوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔واضح ہو کہ گذشتہ روز این سی پی رہنما اور رکن پارلیمنٹ مجید میمن نے کہا تھا کہ مہاراشٹر حکومت مسلمانوں کو بھی پانچ فیصد ریزویشن دینے پر سنجیدگی سے غور کرے۔

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا