English   /   Kannada   /   Nawayathi

آسام این آر سی پر پارلیمنٹ میں ہنگامہ، امت شاہ نے کہا ہم میں ہمت ہے اس لئے ہم نے اسے نافذ کیا

share with us

نئی دہلی:31؍جولائی2018(فکروخبر/ذرائع) آسام میں قومی شہریت رجسٹر (این آر سي) سے 40 لاکھ لوگوں کے نکالے جانے کے معاملہ پر منگل کو راجیہ سبھا میں زبردست شور وشرابہ ہوا جس کے بعد ایوان کی کارروائی بارہ بجے تک ملتوی کردی گئی۔ راجیہ سبھا میں ترنمول کانگریس ارکان کے ہنگامہ کے مدنظر ایوان کا اجلاس شروع ہونے کے تقریبا دس منٹ بعد ہی ایوان کی کارروائی ملتوی کر دی گئی۔

ادھر لوک سبھا میں آج روہنگیا پناہ گزینوں کا معاملہ اٹھا جس پر جواب دیتے ہوئے داخلی امور کے وزیر مملکت کرن رجیجو نے کہا کہ روہنگیا پناہ گزیں نہیں ہیں بلکہ وہ غیر قانونی طریقہ سے ہندوستان آئے ہیں اور انہیں ملک پر کبھی بوجھ بننے نہیں دیا جائے گا۔این آر سی کے مسئلہ پر راجیہ سبھا میں بولتے ہوئے بی جے پی صدر امت شاہ نے کہا کہ آپ کے ( کانگریس) وزیر اعظم راجیو گاندھی نے آسام معاہدہ پر دستخط کئے تھے۔ یہی معاہدہ این آر سی کی روح تھی۔ آپ اپنے وزیر اعظم کا فیصلہ نافذ نہیں کر پائے، آپ میں ہمت نہیں، ہم میں ہمت ہے۔ اس لئے ہم نے اسے نافذ کیا۔

امت شاہ نے اپوزیشن پارٹیوں سے سوال کرتے ہوئے کہا کہ میں پوچھنا چاہتا ہوں کہ یہ 40 لاکھ بنگلہ دیشی کس کے ہیں، کس کو بچانا چاہتے ہیں آپ؟ آپ بنگلہ دیشی دراندازوں کو بچانا چاہتے ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا