English   /   Kannada   /   Nawayathi

اترپردیش: کیبل ڈالنے کے دوران مٹی میں دبنے سے 6 مزدوروں کی موت

share with us

بریلی:31؍جولائی2018(فکروخبر/ذرائع)اترپردیش کے مغربی شہر بریلی میں ایک دردناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب چھ مزدوروں کی مٹی میں دبنے سے موت واقع ہوگئی۔اترپردیش میں بریلی کے بارہدری علاقے میں پیلی بھیت بائی پاس پر ایئرٹیل کمپنی کے لیے آپٹيكل فائبر کیبل ڈالنے کے وقت اچانک مٹی دھنسنے سے چھ مزدوروں کی دب کر موت ہوگئی، جبکہ دو کو بچا لیا گیا ہے۔پولیس ذرائع کی اطلاع کے مطابق انہوں نے بتایا کہ پیر کی رات 8 مزدور پیلی بھیت بائی پاس پر ایئر ٹیل کمپنی کا فور جی آپٹيكل فائبر کیبل ڈال رہے تھے۔ اسی دوران دو مزدور پانی پینے کے لیے اوپر آ رہے تھے تبھی اچانک مٹی کا بڑا حصہ مزدوروں پر گرگیا اور آٹھ مزدور تقریباً 24 فٹ گہرے گڑھے میں دب گئے۔اطلاع ملنے پر بارہدری پولیس موقع پہنچی اور دبے ہوئے مزدوروں کو جے سی بی مشین کی مدد سےباہر نکال کر ہسپتال پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے 6 مزدوروں کو مردہ قرار دے دیا۔ حادثے میں دو مزدوروں رزاق علی اور مظفر کو بچا لیا گيا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مرنے والے تمام مزدور مغربی بنگال کے ضلع شمالی دگجپور کے پاجل گاؤں کے رہنے والے تھے۔

واضح رہے کہ مقتولین میں سے کچھ کی شناخت نظام الدین، مہرل، اور ناظم کے طور پر کی گئی ہے جو مغربی بنگال کے رہنے والے تھے، جبکہ زخمیوں میں سے ایک کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ گزشتہ ایک ماہ سے پیلی بھیت بائی پاس پر بریلی-بارہدری سیکشن پر ایئر ٹیل کمپنی کے لیے زیر زمین آپٹيكل فائبر کیبل بچھانے کا کام کیا جا رہا تھا۔ زیادہ گہرائی کی وجہ سے اور مشین سے کھدائی نہ ہونے کی وجہ سے 10 مزدور پھاؤڑے سے کھدائی کر رہے تھے۔حادثہ کے بعد موقع پر پہنچے سٹی کمشنر راجیش شریواستو نے کہا کہ یہاں گڑھا کھودنے کے لیے ٹھیکیدار نے میونسپل سے اجازت نہیں لی تھی اور بغیر اجازت کے ہی کیبل ڈالنے کے لیے گڑھا کھودا جا رہا تھا اور میونسپل کارپوریشن کو اس بارے میں کوئی اطلاع ہی نہیں تھی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا