English   /   Kannada   /   Nawayathi

منی پور: فوجی افسر کے حلف نامے کے مطابق فرضی انکاونٹر کے پیچھے فوج کا ہاتھ

share with us

منی پور:31؍جولائی2018(فکروخبر/ذرائع)ہندوستانی فوج کے 3 کور انٹیلی جنس کے لیفٹیننٹ کرنل نے حلف نامہ دائر کرتے ہوئے فوج پر الزام عائد کیا ہے کہ فوج منی پور میں معصوم لوگوں کے قتل اور استحصال میں ملوث ہے۔انہوں نے حلف نامہ منی پور ہائی کورٹ میں دائر کیا ہے ۔اس حلف نامہ پر عمل کرتے ہوئے منی پور ہائی کورٹ نے فوج سے یکم اگست سے پہلے جواب دائر کرنے کا حکم دیا ہے۔

ہندوستانی اخبار 'انڈین اکسپریس' کی اطلاعات کے مطابق لیفٹیننٹ دھرم ویر سنگھ نے حلف نامے میں الزام لگاتے ہوئے کہا کہ فوج کے اعلٰی افسران ان کے خلاف منظم انتقامی مہم چلا رہے ہیں ۔حلف نامے کے مطابق 9 ستمبر2016 کو سنگھ نے فوج کی طرف سے منی پور میں  کیے گئے فرضی انکاونٹرکے خلاف شکایت کی تھی ۔یہ انکاونٹر منی پور کے رنگاپاہر چھاونی میں ہوا تھا جس میں معصوم لڑکوں کو قتل کیا گیا تھا۔سنگھ کا کہنا ہے کہ انہوں نے شکایتی خط اس وقت واپس لیا جب انہیں اعـــٰلی افسران کے دباو کا سامنا کرنا پڑا اور ان سے کہا گیا کہ ملوث اہلکاروں کے خلاف کاروائی کی جائے گی ۔
سنگھ نے حلف نامے میں دعویٰ کیا ہے کہ ان کو اور ان کے اہل خانہ کو فوج کی طرف سے شدید خطرہ ہے۔
حلف نامے کے مطابق 10 مارچ 2010 کو فیجام ناوبی ، آر کے رونل اور ٹی ایچ پریم نامی منی پوری لڑکوں کو فوج نے اغوا کیا جس کے بعد انہیں مار دیا گیا ۔میڈیا رپورٹز کے مطابق ان لڑکوں کی لاشیں آسام کے لاکھی جان علاقے میں پائی گئیں۔اس معملے کے تحت گوہاٹی ہائی کورٹ میں کیس زیر سماعت ہے۔اس سنسنی خیز واقعے میں انکشاف ہوا ہے کہ فوج کے میجر ٹی روی تیواری نے  12 مارچ 2010 کو جرنل افسر کمانڈ کو خط لکھا تھا ۔اس خط کے مطابق جن لڑکوں کی لاش آسام میں ملی ان کو آرمی کی انٹیلی جنس  ادارے نے اغوا کیا تھا اور تشدد کے بعد  ان کا قتل کر دیا گیا۔
اس حلف نامے میں سنگھ نے دعویٰ کیا کہ ایسا ہی ایک  واقعے ایس ٹی ڈومانیک کالج کے طالب علم ستیش اور اس کے دوست کے ساتھ ہوا۔ ان دونوں کو بھی آرمی کی انٹیلی جنس  ادارے نے اغوا کیا تھا اور ان کی لاش ماسم پور کے جنگلوں میں ملی۔

ستیش کے والدین نے 23 فروری کو ڈی جی ایم منی پور کے دفتر میں شکایت درج کرائی جس میں آج تک کوئی پیش رفت نہیں ہوئی ہے ۔حلف نامے میں پی ایل اے عسکریت پسند جی جیتیشور شرما اور ان کے دوست کی موت کی تفصیلات بھی بیان کی گئی ہے۔ حلف نامے کے مطابق ان کی لاشیں فوج کے میس کے نزدیک دفن ہیں ۔سنگھ نے مزید کہا کہ ایک خاتون اور اس کے بچے کو فوج نے اغوا کیا اور ان کے اہل خانہ کی طرف سے 1 کروڑ روپے کی ادائیگی کے بعد فوج نے انہیں چھوڑا ۔ فوج کے پی آر او نے اس معاملے پر بات کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ یہ معاملہ کورٹ میں زیر غور ہے۔                                  

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا