English   /   Kannada   /   Nawayathi

کمبوڈیا میں حکمران جماعت کا عام انتخابات میں کلین سویپ اور فتح کا دعوی

share with us

امریکہ نے کمبوڈیا کے الیکشن غیر شفاف قرار دے دیئے ، وزیر اعظم سمیت حکومتی ارکان پر ویزہ پابندیاں عائد

نوم پنھ/واشنگٹن :30؍جولائی2018(فکروخبر/ذرائع)کمبوڈیا میں حکمران جماعت نے دعویٰ کیا ہے کہ اْس نے پارلیمان کی تمام ایک سو پچیس نشستیں حاصل کر لی ہیں۔ادھر وائٹ ہاؤس نے کمبوڈیا کے الیکشن کو غیر شفاف قرار دیتے ہوئے وزیر اعظم ہْن سین سمیت چند حکومتی ارکان پر ویزے کی پابندی عائد کرنے پر غور کرنے کا عندیہ دیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کمبوڈین پیپلز پارٹی کے ترجمان نے پیر کو میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ اْن کی جماعت نے 77.5فیصد ووٹ حاصل کیے ہیں۔ادھر وائٹ ہاؤس نے کمبوڈیا کے الیکشن کو غیر شفاف قرار دیتے ہوئے وزیر اعظم ہْن سین سمیت چند حکومتی ارکان پر ویزے کی پابندی عائد کرنے پر غور کرنے کا عندیہ دیا ہے۔ ہْن سین 1985سے اقتدار سنبھالے ہوئے ہیں۔ انسانی حقوق کے اداروں کے مطابق ہن سین نے اپنے دور اقتدار میں نہ صرف میڈیا پر پابندیاں عائد کیں بلکہ اپنے سیاسی مخالفین کو بھی نشانہ بنایا۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا