English   /   Kannada   /   Nawayathi

رافیل پر رپورٹنگ کرنے والے صحافیوں کو مل رہی دھمکی، راہل

share with us

نئی دہلی:30؍جولائی2018(فکروخبر/ذرائع)رافیل معاہدہ پر کانگریس صدر راہل گاندھی نے ایک بار پھر مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ انھوں نے کہا کہ رافیل معاہدہ پر رپورٹنگ کرنے والے صحافیوں کو دھمکی بھرے پیغامات موصول ہو رہے ہیں۔ مجھے پریس کے ایسے باہمت لوگوں پر فخر ہے جو اب بھی ’مسٹر 56‘ کے سامنے کھڑے ہونے اور سچ کا ساتھ دینے کی ہمت دکھائی ۔  رافیل معاہدہ میں جس پرائیویٹ کمپنی ریلائنس ڈیفنس لمیٹڈ کو ’ڈیفنس آف سیٹ کانٹریکٹ‘ دیا گیا اسے جنگی طیارہ کی تعمیر کا کوئی تجربہ نہیں تھا۔ اتنا ہی نہیں، فرانس میں 10 اپریل 2015 کو وزیر اعظم کے ذریعہ 36 رافیل جنگی طیارہ کی خرید کا اعلان کیے جانے سے محض 12 دن پہلے یعنی 28 مارچ 2015 کو ہی ریلائنس ڈیفنس لمیٹڈ وجود میں آئی۔ یعنی اس سے پہلے یہ کمپنی تھی ہی نہیں۔ اس وقت تک ریلائنس ڈیفنس لمیٹڈ کے پاس جنگی طیارہ بنانے کا لائسنس تک نہیں تھا۔  اس سلسلے میں گزشتہ کئی دنوں سے راہل گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی اور ان کی حکومت پر لگاتار نشانہ سادھا ہے۔ پارلیمنٹ میں تحریک عدم اعتماد کے دوران بھی انھوں نے اس سوال کو زور و شور سے اٹھایا تھا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا