English   /   Kannada   /   Nawayathi

ترکی میں کشتی ڈوبنے سے 3 بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق

share with us

انقرہ:29؍جولائی2018(فکروخبر/ذرائع)اتوار کے روز ترکی میں ایک کشتی ڈوبنے سے 3 بچوں سمیت 6 افراد ہلاک ہو گئے۔ کشتی پر16 افراد سوار تھے۔ترک نیوز ایجنسی اناطول نے حکام کے حوالے سے بتایا کہ اس حادثے میں 9 لوگوں کو بچا لیا گیا ہے اور ايوالیق صوبے کے ساحلی علاقے میں ہونے والے اس حادثے میں لاپتہ ایک شخص کی تلاش ہنوز جاری ہے۔ یہ کشتی یونان کے شہر لسبس جزیرہ جا رہی تھی اور یہ ترکی کے سمندر سے تقریبا 20 کلومیٹر دور تھی۔اناطول کے حوالے سے مقامی حکام نے بتایا کہ یونان جزائر پار کرنے کی کوشش کرنے والے لوگ ترکی کے شہری تھے۔

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا