English   /   Kannada   /   Nawayathi

کیلی فورنیا میں جنگلاتی آگ، ہلاک شدگان کی تعداد پانچ ہو گئی

share with us

کیلی فورنیا:29؍جولائی2018(فکروخبر/ذرائع)امریکی ریاست کیلی فورنیا میں بھڑکنے والی جنگلاتی آگ چوتھے دن میں داخل ہو گئی ہے۔ تازہ اطلاعات کے مطابق اس آتش زدگی کے نتیجے میں دو بچوں سمیت پانچ افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ املاک کو بڑے پیمانے پر نقصان ہوا ہے۔ ریسکیو حکام کے مطابق سترہ افراد لاپتہ ہوئے ہیں جبکہ ہزاروں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے۔ اڑتالیس ہزار ایکڑ پر پھیلی اس آگ سے پانچ سو عمارتیں متاثر ہوئیں ہیں جبکہ دیگر ہزاروں کو خطرہ لاحق ہے۔ فائر فائٹرز ابھی تک اس آگ کے پانچ فیصد پر قابو پانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا