English   /   Kannada   /   Nawayathi

اٹلی کی شہری حکومتوں کا اسرائیل پر فوجی پابندیاں عاید کرنے کا مطالبہ

share with us

روم:29؍جولائی2018(فکروخبر/ذرائع) یورپی ملک اٹلی کی سب سے بڑی بلدیاتی کونسل نے اطالوی حکومت اور یورپی یونین سمیت عالمی برادری سے اسرائیل پر فوجی پابندیاں عاید کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔فلسطینی میڈیا رپورٹ کے مطابق اٹلی کی کئی بلدیاتی کونسلوں کی نمائندہ مرکزی کونسل جس میں ناپولی، ٹورینو، بولونیاں، فلورینس اور بیزا کی طرف سے اسرائیل کو کسی قسم کا فوجی سازوفروخت کرنے پر پابندی عاید کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔اطالوی شہری حکومتوں کی جانب سے اسرائیلی ریاست کے بائیکاٹ کے لیے جاری عالمی تحریک ’BDS‘ کی مکمل حمایت اور تائید کا اعلان کیا ہے۔ادھر اسرائیل کی عالمی بائیکاٹ کی تحریک نے ہفتے کے روز اٹلی کی بلدیاتی کونسلوں کی طرف سے اسرائیل کے فوجی بائیکاٹ کے اعلان کیا خیر مقدم کیا ہے۔بائیکاٹ تحریک طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ محاصرہ زدہ علاقے غزہ کی  پٹی کی مسلسل ناکہ بندی اسرائیل کا سنگین جرم ہے اور غزہ کی ناکہ بندی کے تسلسل کی بناء پر بھی اسرائیل کا فوجی شعبے سمیت تمام شعبوں میں بائیکاٹ کیا جانا چاہیے۔

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا