English   /   Kannada   /   Nawayathi

عراق میں مظاہروں کے نئے سلسلے کی شروعات

share with us

بغداد:28؍جولائی2018(فکروخبر/ذرائع)عراقی دارالحکومت بغداد سمیت ملک کے جنوبی شہروں میں سیاسی قیادت اور کرپشن کے خلاف ہزاروں لوگوں نے احتجاجی مظاہروں میں شرکت کی۔ بغداد کے تحریر اسکوائر میں مظاہرین نے اپنے لیڈروں کے خلاف پرزور نعرے بازی کرتے ہوئے انہیں بد دیانت اور چور کے القابات سے نوازا۔ یہ مظاہرین کرپشن کی مخالفت کے علاوہ ملک میں ایرانی موجودگی کے خلاف بھی نعرے بازی کرتے رہے۔ گزشتہ تین ہفتوں کے دوران مختلف شہروں میں ہونے والے مظاہروں میں کم از کم چودہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ عراق کو بڑھتی بیروزگاری، بجلی کی کمی، ریاستی انتظامات اور پینے کے صاف پانی کی عدم دستیابی جیسے مسائل کا سامنا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا