English   /   Kannada   /   Nawayathi

طالبان کا افغان صوبے پکتیکا کے دو اضلاع پر قبضہ

share with us

کابل :25؍جولائی2018(فکروخبر/ذرائع)افغانستان میں طالبان پاکستانی سرحد سے منسلک افغان صوبے پکتیکا کے دو اضلاع پرقبضہ حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عسکریت پسندوں نے اومنا اور گایان اضلاع پر کنٹرول حاصل کرنے کے لیے گزشتہ اتوار سے ان شہروں میں چیک پوسٹوں پر مسلسل حملے شروع کر رکھے تھے۔ ان چیک پوسٹوں سے افغان سکیورٹی اہلکاروں کو پسپائی اختیار کرنا پڑ گئی۔ طالبان جنگجووں نے خالی کردہ چیک پوسٹوں سے اسلحے کی بھاری مقدار پر بھی قبضہ کر لیا۔ صوبائی کونسل کے رکن فضل رحمان کاتاوازی کے مطابق ان اضلاع پر طالبان کو کنٹرول دو دن تک مسلسل لڑائی کے بعد حاصل ہوا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا