English   /   Kannada   /   Nawayathi

پاکستان: کوئٹہ دھماکے میں متعدد افراد ہلاک

share with us

کوئٹہ:25؍جولائی2018(فکروخبر/ذرائع)پاکستان کے بلوچستان صوبے کے دار الحکومت کوئٹہ میں ایک زور دار بم دھماکے میں کم از کم 25 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے ہیں، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ذرائع کے مطابق کوئٹہ کے مشرقی بائی پاس ہائی وے کے قریب ایک زیر تعمیر عمارت میں ایک زور دار دھماکہ ہوا۔ اس دھماکے میں ابتدائی خبر کے مطابق کم از کم 18 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے ہیں، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ تاہم دھماکے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوکر 25 تک پہنچ چکی ہے۔ کوئٹہ کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل عبد الرزاق نے کہا کہ ’’ دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو فورا ہی کوئٹہ کے سول ہاسپٹل منتقل کیا گیا‘‘۔ کوئٹہ کے صوبائی ہاسپٹل میں اسٹیٹ آف ایمرجنسی کا اعلان کردیا گیا ہے۔ پاکستان کے معروف نیوز چینل ’’ جیو‘‘ کے مطابق حملہ آور ایک خود کش بمبار تھا جو پولنگ بوتھ پر اپنے آپ کو اڑانا چاہتا تھا تاہم پولیس اور فورسز کے روکنے پر اس نے خود کو وہی اڑادیا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا