English   /   Kannada   /   Nawayathi

پاکستان میں انتخابات کے لیے پولنگ کا عمل شروع

share with us

پاکستان میں آج صبح 8 بجے ووٹنگ کا آغاز ہوچکا ہے اور یہ سلسلہ شام 6 بجے تک جاری رہےگا جس میں قومی اسمبلی کے 272 اور 4 صوبائی اسمبلی کے 577 نشستوں کے امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ ہوگا۔پاکستان میں آج عام انتخابات منعقد ہورہے ہیں، ملک بھر میں 105 ملین سے زائد رائے دہندگان اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں گے۔ملک بھر میں مختلف پولنگ اسٹیشنز پر عوام کا کافی ہجوم دیکھا گیا اور عوام میں ووٹ ڈالنے کا جوش وخروش بھی دیکھا گیا، کئی مقامات پر ووٹ ڈالنے کے لیے لوگوں کی لمبی لمبی قطاریں دیکھی گئی۔انتخابات میں قومی اسمبلی کے 272 نشستوں اور چار صوبائی اسمبلی کے 577 نشستوں کے لیے ووٹ ڈالے جائیں گے۔ ملک بھر میں ووٹنگ کا آغاز صبح 8 بجے سے ہوچکا اور شام 6 بجے تک ووٹنگ کا سلسلہ جاری رہے گا۔ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ووٹنگ کے اوقات کار میں ایک گھنٹے کی توسیع کرتے ہوئے اس کو شام 6 بجے تک کردیا گیا ہے۔ووٹنگ کے پیش نظر آج سرکاری تعطیل کا اعلان کیا گیا تاکہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں لوگ اپنے حق رائے کا استعمال کرے۔ قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی کے نشستوں کے لیے 12.500 سے زائد امیدوار اپنی قسمت آزمارہے ہیں۔ الیکشن کمیشن کے مطابق ملک بھر میں 105.96 ملین سے زائد افراد ووٹ ڈالنے کے اہل ہیں جن میں 59.22 ملین مرد حضرات ہیں اور 46.73 ملین خواتین ہیں۔  ملک بھر میں 85.307 پولنگ اسٹیشنز ہیں جن میں 20 ہزار سے زائد پولنگ اسٹیشنز کو الیکشن کمیشن نے انتہائی حساس قرار دیا تھا، اور ان حساس پولنگ اسٹیشنز کے اندر اور باہر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے گئے ہیں۔  ملک بھر میں تین لاکھ سے زائد آرمی اہلکاروں کو مختلف حساس مقامات پر تعینات کیا گیا، آرمی کے علاوہ 45 ہزار پولیس اہلکار کو بھی تعینات کیا گیا۔ 

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا