English   /   Kannada   /   Nawayathi

سویڈن میں جنگلاتی آگ کے بڑے حصے پر قابو پا لیا گیا،مزید کوششیں بھی جاری

share with us

ابھی بھی چالیس سے پچاس مقامات پر آگ لگی ہوئی ہے تاہم اب صورتحال سنگین نہیں رہی،حکام

سٹاک ہوم :23؍جولائی2018(فکروخبر/ذرائع)سویڈش حکام نے بتایا ہے کہ فائربریگیڈ عملے نے ان تھک محنت اور کوششوں سے ملک کے جنگلات میں مختلف مقامات پر لگی ہوئی آگ پر قابو پا لیا ہے تاہم ابھی بھی جنگلات میں چالیس سے پچاس مقامات پر آگ لگی ہوئی ہے اور اْسے بجھانے کی کوششیں جاری ہیں، غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس بیان میں کہاگیاکہ آگ کے پھیلاؤ کا سلسلہ اب رْک گیا ہے۔ ایمرجنسی سروسز کا کہنا تھا کہ ابھی بھی جنگلات میں چالیس سے پچاس مقامات پر آگ لگی ہوئی ہے اور اْسے بجھانے کی کوششیں جاری ہیں، تاہم اب صورت حال سنگین نہیں رہی ہے۔ اٹلی، فرانس اور جرمنی کے آگ بجھانے والے بڑے طیارے بھی سویڈن کی جنگلاتی آگ کو بجھانے میں شریک ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا