English   /   Kannada   /   Nawayathi

ملیریا کے جراثیم کا مکمل خاتمہ اب ممکن ؟

share with us

واشنگٹن:23؍جولائی2018(فکروخبر/ذرائع)سائنسدانوں کی ٹیم نے 60 برسوں میں پہلی بار ملیریا کی ایک ایسی دوا دریافت کی ہے، جس سے ملیریا کے جراثیم کا مکمل خاتمہ ممکن ہو سکےگا، امریکی ماہرین نے اس دوا کو منظوری دے دی ہے۔یہ دوا خاص طور پر ملیریا سے بار بار متاثر ہو نے والے مریضوں کے لیے اکثیر کا کام کرے گی۔ واضح رہے کہ  ہر برس 8.5 ملین افراد ملیریا  سے متاثر ہو تے ہیں۔ ملیریا بیماری  سے چھٹکارا حاصل کرنا ایک بڑا چیلنج ہے، کیونکہ جگر میں اس کا اثر دیرپا رہتا ہے۔ اس لیے  اس کا بخار بار بارآتا ہے۔سائنس کے ماہرین نے ٹیفینوکوین کی دریافت کو 'غیر معمولی کامیابی' قرار دیا ہے۔دنیا بھر میں مریض اب اس دوا کا استعمال کرکے اس بیماری سے چھٹکارا حاصل کر سکتے ہیں۔ پیراسائٹ پلازموڈیم وائی ویکس کی وجہ سے بار بار ملیریا ہوتا ہے۔ اس بیماری کا اثر خاص طور پر بچوں پر زیادہ ہوتا ہے، ملیریا زیادہ تر مچھروں کےکاٹنے سے ہوتا ہے، جس کی وجہ سے آدمی کا بدن دن بہ دن کمزور ہو جاتا ہے۔محکمہ خوراک وادویات کا کہنا ہے کہ یہ دوا کافی کارآمد ثابت ہو سکتی ہے ، لیکن اس دوا کے استعمال سے کئی طرح کے سائڈ ایفکٹ بھی ممکن ہے۔

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا