English   /   Kannada   /   Nawayathi

روسی اور فرانسیسی صدور کا شام میں مشترکہ انسانی امدادی سرگرمیوں پر تبادلہ خیال

share with us

فرانس نے شامی حکومت کے عمل داری والے صوبے مشرقی الغوطہ میں پچاس ٹن ادویہ اور طبی سامان بھیج دیا

ماسکو:22؍جولائی2018(فکروخبر/ذرائع)روسی صدر ولادی میر پوتین نے اپنے فرانسیسی ہم منصب عمانو ایل ماکروں کے ساتھ فون پر شام کے صوبے مشرقی الغوطہ میں انسانی امداد بہم پہنچانے کے لیے مشترکہ کاوشوں پر تبادلہ خیال کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق فرانس نے شامی صدر بشار الاسد کی حکومت کے عمل داری والے صوبے مشرقی الغوطہ میں پچاس ٹن ادویہ اور طبی سامان بھیجا ہے۔روس نے اس امدادی سامان کی متاثرہ شامیوں میں تقسیم کے لیے سہولت کار کا کردار ادا کرنے کی یقین کرائی تھی ۔اس سے مستقبل میں دونوں ممالک کے درمیان شام کے جنگ سے متاثرہ علاقوں میں مزید امدادی سامان پہنچانے کے لیے دوطرفہ تعاون کی امید پیدا ہوئی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا