English   /   Kannada   /   Nawayathi

جی ایس ٹی کاونسل میٹنگ ِ 35 سے زائد مصنوعات پر جی ایس ٹی ریٹ کم

share with us

نئی دہلی:22؍جولائی2018(فکروخبر/ذرائع)مرکزی وزیر پیوش گوئل نےکیزیر صدارت جی ایس ٹی کاؤنسل کی 28 ویں میٹنگ میں اہم فیصلے لئے گئےہیں۔ سینیٹری نیپکن کو جی ایس تی سے باہر کرنے کا فیصلہ لیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ 28 فیصد والے کئی پروڈکٹس سے بھی جی ایس ٹی کم کیا گیا ہے۔ میٹنگ کے دوران شگر سیس پر صرف رپورٹ سونپی گئی، شگر سیس لگانے پر کوئی فیصلہ نہیں۔ کل ملاکر 35 سے زیادہ مصنوعات پر جی ایس ٹی ریٹ گھٹائے گئے ہیں۔

اس سے پہلے کاروباریوں کیلئے جی ایس ٹی ریٹرن کو آسان کرنے پر  اتفاق ہو گیا ہے۔ اب جی ایس ٹی ریٹرن بھرنے والا فارم صرف 1 صفحہ کا ہوگا۔ وہیں مہینے میں 3 مرتبہ ریٹرن کے جھنجٹ سے آزادی مل گئی ہے۔ 5 کروڑ روپئے تک کے ٹرن ااور والوںسہ ماہی ریٹرن بھرنا ہوگا۔

ان پر ہو رہا ہے غور: ذرائع کے مطابق ، روز مرہ کے استعمال سے جڑی قریب 30 چیزوں کے جی ایس ٹی ریٹ میں کٹوتی پر غور کیا گیا۔ ان میں سینٹری نیپکن کے علاوہ لیتھیم آئن بیٹری، بیٹری والی گاڑیاں ،، واٹر کولر اور آئس کرین جیسی چیزیں شامل ہیں۔

ہینڈ لوم اور کٹیر انڈسٹری سے جڑی قریب 40 چیزوں کی شرح میں کٹوتی کی امید تھی۔ ماربل استون کی بنی دیوی ۔دیوتاؤں کی مورتیاں بھی سستی ہو سکتی ہیں۔سجاوٹی آئیٹم پر جی ایس ٹی 18 فیصدی کم ہوکر 12 فیصدی کم ہو سکتا ہے۔ جاب ورک اور قریب 45 سروسز کو لیکر صفائی آ سکتی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا