English   /   Kannada   /   Nawayathi

موب لنچنگ پر مرکزی وزیر نے کہا : مودی جی کی مقبولیت میں جتنا اضافہ ہوگا ، ایسے واقعات اتنے ہی بڑھیں گے

share with us

راجستھان:22؍جولائی2018(فکروخبر/ذرائع)گزشتہ سال الور میں پہلو خان کا قتل کردئے جانے کے بعد اب ایک مرتبہ پھر راجستھان کے الور ضلع میں بھیڑ کے ذریعہ اکبر خان کا قتل کردیا گیا ہے ۔ اس قتل کے واقعہ کی جہاں چوطرفہ مذمت کی جارہی ہے ، وہیں اس درمیان ایک مرکزی وزیر کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم مودی جی کی مقبولیت میں جتنا اضافہ ہوگا ، ایسے واقعات اتنے ہی بڑھیں گے ۔مرکزی وزیر ارجن رام میگھوال نے کا کہنا ہے کہ مودی جی کی مقبولیت جتنی بڑھے گی ، ایسے واقعات اتنے ہی زیادہ بڑھیں گے ۔ اسے بہار اور اترپردیش اسمبلی انتخابات سے جوڑتے ہوئے مرکزی وزیر نے کہا کہ بہار انتخابات کے دوران ایوارڈ واپسی تھی اور اترپردیش اسمبلی انتخابات کےد وران موب لنچنگ کی بات کی گئی ۔ 2019 کے انتخابات میں بھی ایسا ہی کچھ ہوگا ۔ وزیر اعظم مودی نے جو اسکیمیں بنائی ہیں اور یہ اس کا اثرہے ، جس کا ایسا ری ایکشن دکھا رہا ہے۔

میگھوال نے مزید کہا کہ آپ کو لنچنگ کی جڑیں تاریخ میں تلاش کرنی ہوں گی ، یہ کیوں ہوتی ہیں اور انہیں کسے روکنا چاہئے ؟ 1984 میں سکھوں کے ساتھ جو ہوا تھ اوہ اس ملک کی تاریخ میں سب سے بڑا موب لنچنگ تھا۔خیال رہے کہ موب لنچنگ پر الگ سے قانون بنائے جانے سے متعلق سپریم کورٹ کے حکمنامہ کے محض چار دن بعد لنچنگ کا یہ واقعہ پیش آیا ہے۔ سپریم کورٹ نے گئوركشا کے نام پر ہونے والے پرتشدد واقعات کی روک تھام کے لئے الگ سے قانون بنانے کی مرکزی حکومت کو ہدایت دی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا