English   /   Kannada   /   Nawayathi

نجومی کہہ دیں تو تلنگانہ میں قبل از وقت اسمبلی انتخابات ہو سکتے ہیں؟

share with us

تلنگانہ :19؍جولائی2018(فکروخبر/ذرائع)اگر نجومی فتح کا مژدہ سنادیں تو بھارتی ریاست تلنگانہ کے وزیراعلی کے سی آر ریاست میں وقت سے قبل ہی اسمبلی انتخابات منعقد کرا سکتے ہیں؟ذرائع کے مطابق  حیدرآباد میں یہ افواہ گرم ہے کہ رواں برس  راجستھان، مدھیہ پردیش اور چھٹس گڑھ میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے ساتھ ہی تلنگانہ میں بھی اسمبلی اتخابات ہو سکتے ہیں۔اس تعلق سے وزیر اعلی یا ان کی پارٹی تلنگانہ راشٹریہ سمیتی(ٹی آر ایس) کی طرف سے کچھ بھی نہیں کہا گیا ہے، لیکن سیاسی تجزیہ کار ریاست میں قبل ازوقت انتخابات کے امکان سے انکار نہیں کیا ہے۔
 خیال رہے کہ ریاست  تلنگانہ میں  لوک سبھا انتخابات کے ساتھ ساتھ اسمبلی انتخابات منعقد ہونے ہیں۔واضح رہے کہ  کے۔ سی آر علم نجوم  پر بہت بھروسہ کرتے ہیں۔  وہ علم نجوم کے ماہرین سے پوچھے بغیر کوئی بھی  فیصلہ نہیں لیتے۔ ایسی صورت میں ان کے ایک قریبی رشتہ دار کا کہنا ہے کہ اگر نجومی  کہتے ہیں تو، کے سی آر ریاست میں وقت سے قبل انتخابات کر سکتے ہیں۔
ریاست میں انتخابات  لوک سبھا انتخابات کے ساتھ یا اس سے پہلے ہوں  اس پر ٹی آر ایس کے رہنماوں کی رائے ایک نہیں ہے۔کچھ لوگ اس بات کا یقین کرتے ہیں کہ  ریاست میں  لوک سبھا  انتخابات سے قبل انتخابات کروانے سے پارٹی کو فائدہ ہوگا۔ ان رہنماؤں کو اس بات کا خدشہ ہے کہ  ریاست  میں لوک سبھا  انتخابات  کے ساتھ ہی اسمبلی انتخابات  ہونے سے نتائج پارٹی کے خلاف ہو سکتا ہے۔ کیو نکہ  تب تک  کانگریس انتخابات کے لیے تیار ہو چکی ہوگی۔
بعض لوگ اس بات کا بھی  یقین کرتے ہیں کہ پارٹی کے وقت سے انتخابات کرنا  پارٹی کے لیے بدقسمتی ثابت ہوسکتی ہے۔ کیونکہ ماضی میں  ریاست میں  جتنے بھی وزیر اعلی ایسا کر چکے ہیں اکثر کو شکست کا منہ دیکھنا پڑا ہے۔اس کے ساتھ ہی وہ اس بات کا بھی انکار کرتے ہیں کہ کانگریس ٹی آر ایس کو شکست دے سکتی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا