English   /   Kannada   /   Nawayathi

مودی حکومت کے تین برسوں میں عصمت ریزی کے 1لاکھ سے زائد کیس درج

share with us

نئی دہلی:19؍جولائی2018(فکروخبر/ذرائع)مرکزی حکومت نے بتایا ہے کہ سنہ 2014 سے 2016 کے درمیان پورے ملک میں ریپ کے 110333 کیس درج کیے گئے ہیں۔مرکزی وزیر کرن رججو نے بدھ کے روز یہ جانکاری راجیہ سبھا میں دی۔ انہوں نے بتایا کہ 2016 میں ریپ کے 38947 کیسز درج کیے گئے جبکہ 2015 میں 34651 اور 2014 میں 36735 کیسز درج کیے گئے تھے۔رججو کے مطابق 2014 میں خواتین کے خلاف جرم کے 339457 کیسز درج کیے گئے جبکہ 2015 میں 329243 معاملے اور 2016 میں 338954 معاملے درج کیے گئے۔ ایک سوال کے جواب میں مرکزی وزیر نے بتایا '2015 سے 2017' کے دوران انتہا پسندی سے متاثر ریاستوں میں 199 سکیورٹی فورسز شہید ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انتہا پسندوں سے مقابلہ کرنے کے لیے حکومت کا مختلف نظریہ ہے جس میں وہ دیگر اقدامات کے ذریعے ریاست کو مدد فراہم کرتی ہے۔

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا