:اور ہر طرح کے
چامراج نگر کے ایک گاؤں میں ووٹنگ کا بائیکاٹ ، نارا ... جنوبی کنیرا کے بنجارملے میں 100 فیصد پولنگ ... حیدرآباد یونیورسٹی میں فلسطین یکجہتی مارچ کیلئ ... وزیراعظم مودی کے بیان کی مذمت کرنے پر اقلیتی مورچ ... ہریدوار میں ہندو شدت پسندو کی مسلم نوجوان کو پریش ... وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ ... نم آنکھوں کے ساتھ مولانا عبدالعلیم فاروقی کی تدفی ... وزیراعظم کے متنازعہ بیان بازی پر الیکشن کمیشن کا ...

میں کمزور لوگوں کی تلاش کرتا ہوں اور انھیں کچل دیتا ہوں۔ میں سبھی جانداروں کو اپنے لیے ان کی افادیت کی بنیاد پر استعمال کرتا ہوں۔ میں کون ہوں؟
نئی دہلی:18؍جولائی2018(فکروخبر/ذرائع)بی جے پی یوا مورچہ کے ذریعہ سوامی اگنیویش پر کیے گئے حملہ کی چہار جانب مذمت ہو رہی ہے۔ اس درمیان کانگریس صدر راہل گاندھی نے بھی ایک دلچسپ ٹوئٹ کرتے ہوئے بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ راہل گاندھی نے سوامی اگنیویش پر حملے کا ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’’میں لائن میں سب سے طاقتور کے آگے جھک جاتا ہوں۔ ایک شخص کی طاقت اور اقتدار ہی میرے لیے سب سے اہم ہے۔ میں اقتدار کی اونچ نیچ بنائے رکھنے کے لیے نفرت اور خوف کا استعمال کرتا ہوں۔ میں کمزور لوگوں کی تلاش کرتا ہوں اور انھیں کچل دیتا ہوں۔ میں سبھی جانداروں کو اپنے لیے ان کی افادیت کی بنیاد پر استعمال کرتا ہوں۔ میں کون ہوں؟‘‘کانگریس صدر نے ’میں کون ہوں؟‘ سوال کے ذریعہ اشاروں اشاروں میں نریندر مودی کو نشانہ بنایا ہے۔ انھوں نے اپنے ٹوئٹ کے ذریعہ یہ کہنے کی کوشش کی ہے کہ نریندر مودی طاقتور لوگوں کے سامنے جھک جاتے ہیں جب کہ کمزور لوگوں کو کچلنا ان کی خاصیت ہے۔ قابل ذکر ہے کہ سوامی اگنیویش پر حملے کی خبریں اور ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سماج کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے معروف اشخاص نے اس کی پرزور مذمت کی اور بی جے پی یوا مورچہ کے ذریعہ اس حملے کے خلاف آواز بلند کی۔ ہنگامہ برپا ہونے کے بعد 20 لوگوں کو پولس نے گرفتار بھی کیا تھا لیکن سوامی اگنیویش کا کہنا ہے کہ کچھ ہی گھنٹوں بعد وہ لوگ آزاد گھومتے ہوئے نظر آئے۔
Fajr | فجر | |
Dhuhr | الظهر | |
Asr | عصر | |
Maghrib | مغرب | |
Isha | عشا |