English   /   Kannada   /   Nawayathi

بنگلادیش؛منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن میں تیزی،200 ملزمان ہلاک،عالمی تنظیموں کی شدید تنقید 

share with us

ڈھاکا:17؍جولائی2018(فکروخبر/ذرائع) بنگلا دیش میں منشیات فروشوں کیخلاف شروع کیے گئے کریک ڈاؤن آپریشن میں ہلاکتوں کی تعداد اب 200سے تجاوز کر گئی ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بنگلا دیش میں 2ماہ سے جاری منشیات فروشوں کیخلاف جاری آپریشن میں تیزی آگئی ہے۔ پولیس کے ہاتھوں ماورائے عدالت طرز کی کارروائی میں اب تک 200سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔حکام نے فلپائن کی طرز پر منشیات کے کاروبار اور اسمگلروں کیخلاف کارروائی کو جاری رکھنے کا عندیہ دیدیا ہے۔دوسری جانب انسانی حقوق کیلئے کام کرنیوالی تنظیموں نے اس صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ معاملہ کتنا ہی سنگین کیوں نہ ہو ماورائے عدالت قتل کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ قانون اور عدالتیں ہونے کے باوجود پولیس کی بندوق سے فیصلہ کرنا درست عمل نہیں۔حکومت کو اپنے طریقہ کار میں تبدیلی لانا ہوگی۔واضح رہے کہ بنگلہ دیش میں اعصابی نظام پر اثر انداز ہونے والی ادویات کیفین اور میتھم فیٹامائن کے اجزاء پر مشتمل ٹیبلیٹ ’یابا کا بے دریغ استعمال کیا جاتا ہے اس نشہ آور گولی کی خرید و فروخت غیر قانونی ہے جس کیخلاف حکومت نے کریک ڈاؤں آپریشن کا آغاز کیا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا