English   /   Kannada   /   Nawayathi

راہل کے خلاف بیان بازی پر مایاوتی نے بی ایس لیڈر کو تمام عہدوں سے کیا برطرف

share with us

لکھنو:17؍جولائی2018(فکروخبر/ذرائع)کانگریس صدر راہل گاندھی اور سونیا گاندھی کے خلاف بیان بازی بی ایس پی رہنما جے پرکاش کو مہنگا پڑا، بی ایس پی صدر مایاوتی نے سخت کارروائی کرتے ہوئے جے پرکاش کو پارٹی کے تمام عہدوں سے برطرف کر دیا۔جے پرکاش بی ایس پی کے قومی کوآرڈینیٹر کے عہدے پر فائز تھے۔مایاوتی نے جے پرکاش پر کاروائی کرتے ہوئے کہا، 'مجھے بی ایس پی کوآرڈینیٹر کے بیان کے سلسلے میں پتہ چلا۔ انہوں نے بی ایس پی کے نظرئے کے خلاف بیان دیا۔ اتنا ہی نہیں انہوں نے دوسری پارٹیوں کی قیادت کے خلاف نکتہ چینی بھی کی'۔یہ ان کی ذاتی رائے ہے اس سے پارٹی کو اتفاق نہیں ہے۔ ایسے میں انہیں فوری کارروائی کرتے ہوئے پارٹی کے تمام عہدوں سے برطرف کیا جاتا ہے۔واضح رہے کہ پیر کے روز لکھنؤ میں بی ایس پی کوآرڈینیٹرز کی میٹنگ میں جے پرکاش نے کہا تھا کہ راہل گاندھی اگر اپنے والد کی طرح ہوتے تو ان سے کچھ امیدیں وابسطہ ہو سکتی تھیں لیکن وہ اپنی ماں پر گئے ہیں۔ ان کی ماں سونیا گاندھی غیر ملکی ہیں۔ ان میں غیر ملکی خون ہے اس لئے میں دعوے کے ساتھ کہ سکتا ہوں کہ وہ بھارتی سیاست میں کبھی کامیاب نہیں ہو سکتے۔

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا