English   /   Kannada   /   Nawayathi

ہندو پاکستان تنازعہ: ششی تھرورکا الزام، بی جے پی کارکنان نے دفتر میں کی توڑپھوڑ، جان سے مارنے کی بھی دھمکی

share with us

کیرالہ:16؍جولائی2018(فکروخبر/ذرائع)سینئرکانگریسی لیڈرششی تھرورکے ہندو پاکستان والے بیان پرہنگامہ جاری ہے۔ پیر کو تھرور کے ترواننت پورم واقع  دفتر میں کچھ لوگوں نے توڑ پھوڑ کردی۔ اس توڑ پھوڑ کے بارے میں ششی تھرورنے ٹوئٹرکے ذریعہ اطلاع دی۔انہوں نے بی جے پی یوا مورچہ کے کارکنا ن پرتوڑپھوڑاورجان سے مارنے کی دھمکی دینے کا الزام لگایا ہے۔ تھرور نے لکھا "ان لوگوں نے مجھے جان سے مارنے اورمیرا دفتر بند کرنے کی دھمکی دی۔ یہ جمہوریت اورشخص کی آزادی پر حملہ ہے۔  ہم نے کیرل پولیس کو اس کی شکایت کردی ہے"۔

کانگریس لیڈرنے اس سے قبل لکھا "آج یوا مورچہ کے کارکنان نے ترواننت پورم میں میرے دفتر میں توڑ پھوڑ کی۔ انہوں نے دروازوں، دیواروں پر کالا انجن آئل ڈال دیا اورمجھ سے ملنے پہنچے لوگوں کو دھمکا کر بھگا دیا۔ ان لوگوں نے دفترمیں بھڑکاو بینرلگائے۔ ان بینرس میں مجھے پاکستان جانے کے لئے کہا گیا تھا"۔بی جے پی کی "ہندتوا نظریہ" پر حملہ کرتے ہوئے 11 جولائی کو کانگریس لیڈرششی تھرور نے کہا تھا کہ اگر بی جے پی سال 2019 کا لوک سبھا الیکشن جیت جاتی ہے، تواس سے ہندوستان "ہندو پاکستان" بن جائے گا۔  تھرورنے کہا تھا "اگر وہ (بی جے پی) لوک سبھا میں پھر سے جیت حاصل کرکے آتے ہیں تو جیسا ہم اپنے جمہوری آئین کو سمجھتے ہیں وہ ویسا نہیں رہ جائے گا۔  کیونکہ ہندوستان کے آئین کو الگ کرنے اور ایک نیا لکھنے کے لئے ان کے پاس سبھی ضروری عنصر موجود ہوں گے"۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا