English   /   Kannada   /   Nawayathi

اسرائیل کی غیر قانونی تعمیرات سے خطرناک بحران کا خدشہ ہے،محمود عباس 

share with us

ماسکو\مقبوضہ بیت المقدس :15؍جولائی2018(فکروخبر/ذرائع)فلسطینی صدر محمود عباس نے روسی صدر ولادیمیر پوتین سے ملاقات کی،جس میں خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔گزشتہ روز فلسطینی صدر محمود عباس نے روسی دارالحکومت ماسکو میں اپنے ہم منصب ولادیمیر پیوتین سے ملاقات کی،جس میں خطے کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔اس موقع پر فلسطینی صدر کا کہنا تھا کہ اسرائیل کی غیر قانونی تعمیرات کے باعث ایک اور بحران سر اٹھا رہا ہے،امریکہ سے فلسطینی اتھارٹی کے تعلقات مکمل طور پر معطل ہیں،خطے میں صورتحال انتہائی پیچیدہ ہے۔دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں امریکہ سے تعلقات کی معطلی کے بعد خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔واضح رہے کہ یہ ملاقات ایسے میں ہوئی کہ جب گذشتہ 16 ہفتے سے اسرائیلی فوج کی غزہ کے شہریوں پر بہیمانہ فائرنگ کے نتیجے میں شہید ہونیوالے فلسطینیوں کی تعداد 145 سے تجاوز کر گئی ،جبکہ تقریبا 16 ہزار فلسطینی زخمی ہوئے جن میں سے 330کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔اسرائیلی فوج فلسطینیوں کے پرامن مظاہرے کو کچلنے کیلئے براہ راست گولیوں کا استعمال کر رہی ہے لیکن اس کے باوجود نہ فقط عالمی ادارے خاموش ہیں بلکہ امریکہ کھل کر اسرائیل کی حمایت کر رہا ہے

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا