English   /   Kannada   /   Nawayathi

مدھیہ پردیش : سر پھرے عاشق نے شادی کے لئے ماڈل کو کیا اغوا ،،12گھنٹوں کی محنت کے بعد پولس نے ملزم کو کیا گرفتار

share with us

بھوپال:14؍جولائی2018(فکروخبر/ذرائع) مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال کے میسرود علاقے میں ایک ماڈل کے عشق میں پاگل ہو کر اس کا اغواکرنے والے نوجوان کو گرفتار کرلیا گیا نیزماڈل کو بھی بازیاب کرالیا گیا ہےایک نوجوان نے اس  ماڈل کا  اغوا شادی کرنے کے لیے کیا تھا اور پھر اسے 2 دن تک یرغمال بنائے رکھا بارہ گھنٹوں کی کڑی محنت کے بعد پولیس نے لڑکی کو بازیاب کرانے میں کامیابی حاصل کرلی  جس کے بعد اس نوجوان کو بھی گرفتار کرلیا گیامعاملہ کچھ اس طرح ہے کہ اُتر پردیش کے علیگڑھ ضلع کے رہنے والا روہت سنگھ اس لڑکی سے پیار کرتا تھا اور اس سے  شادی کرنا چاہتا تھا مگر لڑکی کے انکار پر اسن ے لڑکی کا اغوا رکرلیا اور دو دن تک اسے  قید کرکے رکھا۔ یہ معاملہ ایک طرفہ محبت کا ہے۔پولیس نے بتایا کہ لڑکے نے لڑکی کو سیمرود تھانہ کے سامنے والی بلڈنگ کے پانچویں منزل پر قیدی بنا کر رکھاتھا اور اس خبر کے ملنے کے بعد میڈیا اور مقامی لوگ اکٹھا ہوگئے۔بھوپال کے ایس ایس پی اور ایس ڈی ایم خود کرین کے ذریعہ پانچویں منزل پر پہنچ کر لڑکی کو محفوظ طریقے سے برآمد  کرلیا اور اس مجنوں نوجوان کو کو گرفتار بھی کرلیا۔لڑکے کے  گھر والے کا کہنا ہے کے اب لڑکے سے ان کا کوئی تعلق نہیں ہے اور پولیس کو حق ہے کہ اس کے ساتھ  جو چاہے کرے۔فی الحال لڑکے اور لڑکی دونوں کو علاج کے لئے میڈیکل سنٹر بھیج یا گیا ہے۔لڑکے کے اوپر تعزیرات ہند کے مختلف دفعات کے  تحت معاملہ درج کیا گیا ہے اور آگے کی کاروائی میڈیکل سنٹر سے آنے کے بعد کی جائے گی۔لڑکا اور لڑ کی دونوں پیشے  سے ماڈل ہیں اور دونوں کی ملاقات  کام کے دوران ہی ہوئی تھی۔ پولیس کے مطابق لڑکے کے خلاف اس سے پہلے بھی لڑکی کے گھر والوں نے معاملہ درج کرایا تھا۔مدھیہ پردیش کے وزیر داخلہ بھوپیندر سنگھ نے پولیس کے کام کی ستائش کی ہے۔ ذرائع کے مطابق  متاثرہ ماڈل  بی ایس این ایل کے ریٹائرڈ اے جی ایم  کی بیٹی ہے ۔ متاثرہ نے ایم ٹیک کیا ہے اور وہ فی الوقت ممبئی میں ماڈلنگ کر رہی تھیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا