English   /   Kannada   /   Nawayathi

جسم فروشی کا کاروبار ترک کرنے پر خواتین کو وظیفہ دیا جائے گا

share with us

سدی پیٹ:11؍جولائی2018(فکروخبر/ذرائع)تلنگانہ کے سدی پیٹ ضلع کے ڈپٹی کمشنر پولیس جی نرسمہا ریڈی نے کہا ہے کہ اگر جسم فروشی کا کاروبار کرنے والی خواتین اس پیشہ کو ترک کرتی ہیں تو تنہا زندگی گزارنے والی خواتین کے طور پر ان کی نشاندہی کرتے ہوئے انہیں وظیفہ دیا جائے گا ۔تلنگانہ حکومت تنہا زندگی گزارنے والی خواتین کووظیفہ فراہم کررہی ہے ۔ نرسمہا ریڈی نے ککنور پلی پولیس اسٹیشن کے حدود میں آنے والے رامچندرا نگر گاؤں کی ان جسم فروشی کرنے والی خواتین کے کونسلنگ سیشن سے خطاب کرتے ہوئے انہیں یقین دہانی کروائی کہ انہیں قرض بھی جاری کئے جائیں گے تاکہ وہ اپنا چھوٹا موٹا کاروبار شروع کرسکیں ۔انہوں نے کہا کہ ان خواتین کو سلائی مشینیں بھی دی جائیں گی تاکہ وہ ایک احترام والی زندگی بسر کرسکیں ۔ ریڈی نے وعدہ کیا کہ ان خواتین کے بچوں کو حکومت کی جانب سے چلائے جانے والے ویلفیر اینڈ ریسیڈنشیل اسکولس میں داخلے اور قیام کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی ۔انہوں نے ان خواتین پر زور دیا کہ وہ اس پیشہ کو ترک کرتے ہوئے حکومت کی جانب سے شروع کردہ فلاحی پروگراموں سے استفادہ کے ذریعہ ایک باوقار زندگی گزاریں ۔انہوں نے یقین دہانی کروائی کہ تمام سرکاری اسکیمات میں ان خواتین کو ترجیح دی جائے گی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا