English   /   Kannada   /   Nawayathi

ٹرین میں خریدے گئے خرد و نوش اشیا کا بل نہ ملے تو پیسے نہ دیں: وزیر ریل

share with us

کولکاتہ:10؍جولائی2018(فکروخبر/ذرائع)وزیر ریل پیوش گوئل نے ریل مسافرین کو کیٹرنگ ملازمین سے کھانے پینے کے سامان خریدنے کے بعد بل کا مطالبہ کرنے کو کہا ہے اور بل نہ دینے کی صورت میں پیسے نہ دینے کا مشورہ دیا ہے۔پیوش گوئل کا کہنا ہے کہ ریلوے عنقریب ہی کیٹرنگ خدمات انجام دینے والے وینڈرز کو پوائنٹ آف سیل مشینیں مہیا کرانے کا اعلان کرے گی۔

مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتہ میں انڈین چیمبر آف کامرز کی ایک تقریب میں وزیر ریل پیوش گوئل نے کہا کہ ٹرین میں کیٹرنگ خدمات انجام دینے والوں سے بل کا مطالبہ کرنا چاہئے، کیوں کہ اب ان کے پاس پوائنٹ آف سیل مشینیں ہونگی۔ ان مشینوں کی مدد سے نقصان میں چل رہے اس شعبے کو نجات ملے گی۔پیوش گوئل کا کہنا ہے کہ اگر کوئی وینڈر بل دینے سے منع کرے تو اسے پیسے نہ دئے جائیں۔ ایسے معاملوں کو ریلوے افسران دیکھیں گے۔ان مشینوں کے استعمال سے وینڈرز کے  ٹپ لینے پر بھی لگام لگے گا۔واضح رہے کہ گذشتہ ماہ ریلوے کے تین اہم زون کے افسران کے ساتھ میٹنگ کے دوران وزیر ریل پیوش گوئل نے تمام افسران کو حکم دیا تھا کہ ملک بھر کے تمام ریل گاڑیوں، جس میں کھانے پینے کی اشیا پیش کی جاتی ہے، اس میں مسافرین کو پوائنٹ آف سیل مشین کے ذریعہ بل دیا جانا چاہئے اور جب تک یہ مشین نہیں آ جاتی تب تک مسافرین کو مینوئل بل دیا جانا چاہئے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا