English   /   Kannada   /   Nawayathi

ترکی میں ٹرین پٹری سے اتری، 10 کی موت، 73زخمی، صدر اردگان کا اظہار تشویش

share with us

انقرہ:09؍جولائی2018(فکروخبر/ذرائع)ترکی میں ریل گاڑی پٹری سے اترگئی جس کے نتیجے میں 24 مسافر ہلاک ہوگئے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ترکی کے شمال مغربی شہر تکیرداغ میں ایک ریل گاڑی پٹری سے اتر گئی جس سے 24 افراد ہلاک اور 73 زخمی ہوگئے۔ حادثے کا شکار ہونے والی ریل گاڑی استنبول شہر جارہی تھی اور اس میں 360 مسافر سوار تھے۔ترکی کے نائب وزیراعظم رجب نے بتایا کہ بدقسمت ٹرین کی 6 بوگیاں پٹری سے اتریں، امدادی کارروائیاں مکمل کرلی گئی ہیں اور بوگیوں کے ملبے میں پھنسے تمام زخمیوں کو نکال کر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔تکیرداغ کے گورنر نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق حادثہ خراب موسم کی وجہ سے پیش آیا، حالیہ بارشوں کی وجہ سے پٹری کے آس پاس کا علاقہ بھی دلدلی اور کیچڑ والا ہورہا تھا۔وزارت ٹرانسپورٹ کے مطابق شدید بارشوں کی وجہ سے پٹری کے نیچے موجود مٹی بہہ گئی جس کی وجہ سے پٹری بیٹھ گئی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا