English   /   Kannada   /   Nawayathi

فلسطینیوں کے خلاف آنکھ کے بدلے آنکھ کی پالیسی اپنائی جائے،موشے یعلون 

share with us

فلسطینی مزاحمت کار اسرائیلی کھیتوں کو آگ لگا رہے ہیں تو اسرائیلی فوج غزہ میں فلسطینیوں کے کھیتوں کو آگ لگائے،سابق اسرائیلی وزیر دفاع

مقبوضہ بیت المقدس :08؍جولائی2018(فکروخبر/ذرائع)اسرائیل کے سابق وزیر دفاع موشے یعلون نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی سے یہودی کالونیوں پر آتش گیر کاغذی جہاز اور گیسی غبارے پھینکے جانے کا سلسلہ صرف اسی صورت میں روکا جاسکتا ہے جب اسرائیل فلسطینیوں کے خلاف آنکھ کے بدلے آنکھ کی پالیسی اختیار کرے۔ مسٹر یعلون کا کہنا تھا کہ حماس تک واضح پیغام پہنچنا چاہیے کہ جو کچھ غزہ کی پٹی کی سرحد پر ہو رہا ہے وہ قابل قابل نہیں ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر فلسطینی مزاحمت کار اسرائیلی کھیتوں کو آگ لگا رہے ہیں تو اسرائیلی فوج غزہ میں فلسطینیوں کے کھیتوں کو آگ لگائے۔ حماس اور فلسطینیوں کے خلاف آنکھ کے بدلے آنکھ ہی کی پالیسی اپنائی جا سکتی ہے۔انہوں نے حماس کے خلاف کارروائی کی خشک دھمکیاں دینے پر حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ حکومت حماس کے خلاف کارروائی کے بجائے صرف بیان بازی کی سیاست پر عمل پیرا ہے۔موشے یعلون کا کہنا تھا کہ حماس کو ایک ہی فوجی کارروائی میں ختم نہیں کیا جاسکتا مگرحکومت کو فلسطینیوں کے آتش گیر کاغذی جہازوں کی روک تھام کے لیے موثر حکمت عملی اختیار کرنا ہوگی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا