English   /   Kannada   /   Nawayathi

یمن: دو ملین بچے محنت مزدوری پر مجبور

share with us

صنعائ:08؍جولائی2018(فکروخبر/ذرائع)یمن کی وزیر برائے سماجی بہبود ابتھاج الکمال کا کہنا تھا کہ حوثی باغی یمنی بچوں کو سکولوں سے اٹھا کر جنگی تربیت کے لیے بھیج رہے ہیں، جبکہ وہ اس کے لیے بچوں کے والدین کو بھی مجبور کر رہے ہیں۔یمنی حکومت نے الزام عاید کیا ہے کہ ایران کی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا کی جانب سے ملک میں مسلط کی گئی جنگ کے نتیجے میں بیس لاکھ سے زاید بچے محنت مشقت کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔یمن کی وزیر برائے سماجی بہبود ابتھاج الکمال نے بتایا کہ حوثیوں کی طرف سے شروع کردہ جنگ کے نتیجے میں دو ملین سے زاید بچے محنت مشقت پر مجبور ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حوثی باغیوں کی طرف سے یمنی بچوں کو جنگ کے ایندھن کے طورپر استعمال کرنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ابتھاج الکمال کا کہنا ہے کہ اب تک حوثی ملیشیا 23 ہزار بچوں کو جنگ میں بھرتی کر چکے ہیں۔یمن کی خبر رساں ایجنسی 'سبا' کے مطابق وزیر برائے سماجی امور کا کہنا ہے کہ 'جنگ کے باعث 45 لاکھ یمنی بچے تعلیم سے محروم ہوگئے ہیں۔ حوثیوں کی طرف سے جنگ کے دوران اسکولوں کو دانستہ طورپر نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ حوثیوں کے حملوں میں ملک بھر میں 2372 اسکول کلی یا جزوی طورپر تباہ ہوچکے ہیں جب کہ 1500 اسکولوں کو حوثیوں نے اپنے کیمپوں میں تبدیل کررکھا ہے'۔یمن کی وزیر برائے سماجی بہبود ابتھاج الکمال کا کہنا تھا کہ حوثی یمنی بچوں کو سکولوں سے اٹھا کر جنگی تربیت کے لیے بھیج رہے ہیں، جبکہ وہ اس معاملے میں والدین کو بھی مجبور کر رہے ہیں۔

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا