English   /   Kannada   /   Nawayathi

صہیونی فورسز کی ریاستی دہشتگردی بدستور جاری،فائرنگ سے ایک اور فلسطینی شہید،سیکڑوں زخمی

share with us


درندہ صفت فورسز نے پرامن احتجاج کرنیوالے فلسطینی مظاہرین پر فائرنگ کی

غزہ:07؍جولائی2018(فکروخبر/ذرائع) اسرائیلی فوج نے پرامن احتجاج کرنیوالے فلسطینی مظاہرین پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک فلسطینی شہید اور سیکڑوں زخمی ہوگئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فلسطین کے علاقے غزہ میں اسرائیلی افواج کی جانب سے فلسطینی مظاہرین پر ظلم و ستم جاری ہے۔غزہ کی پٹی میں فلسطینی مظاہرین نے اسرائیلی فوجی قبضے کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔اسرائیلی فوجیوں نے نہتے مظاہرین پر براہ راست فائرنگ کردی،جس کے نتیجے میں 1 فلسطینی نوجوان شہید ہوگیا۔ 22 سالہ نوجوان کو سینے پر گولی لگی۔اسرائیل نے پرامن مظاہرین پر آنسو گیس اور ربڑ کی گولیوں کا بھی استعمال کیا جس سے 400 سے زائد فلسطینی مظاہرین زخمی ہوگئے جن میں سے 57 کو گولیاں لگی ہیں۔ زخمیوں میں خواتین اور چھوٹے بچے بھی شامل ہیں۔ فلسطینیوں نے جواب میں اسرائیلی فوجیوں پر پتھراؤ کیا اور ٹائر نذر آتش کیے۔مقبوضہ بیت المقدس (یروشلم) کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے امریکی فیصلے کیخلاف 30 مارچ سے فلسطینی شہری وقفے وقفے سے احتجاج کررہے ہیں۔اس احتجاج کو کچلنے کے لیے اسرائیلی قابض افواج نے ہمیشہ طاقت کا استعمال کیا جس کے نتیجے میں اب تک 136 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔واضح رہے کہ غزہ کی پٹی میں حماس کی حکومت برسراقتدار آنے کے بعد اسرائیل اور مصر نے اس علاقے کی مشترکہ طور پر ناکہ بندی کی جو 12 سال تک جاری رہی۔ اس محاصرے کی وجہ سے غزہ میں خوراک اور زندگی کی بنیادی ضروریات کا بھی بحران پیدا ہوگیا اور شدید معاشی نقصان پہنچا جس کے اثرات سے یہ علاقہ آج تک نہیں نکل سکا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا