English   /   Kannada   /   Nawayathi

سابق اسرائیلی وزیر ایران کا جاسوس نکلا،تفتیش شروع

share with us

تہران:05جولائی2018(فکروخبر/ذرائعاسرائیل کے ایک سابق وزیر کے خلاف ایران کے لیے جاسوسی کرنے کے الزام میں مقدمے کی سماعت شروع ہو گئی ہےاسرائیل کے ایک سابق وزیر کے خلاف ایران کے لیے جاسوسی کرنے کے الزام میں مقدمے کی سماعت شروع ہو گئی ہے۔ خبر کے مطابق، گونَین سیگیو پر ریاست کے خلاف جاسوسی، جنگ کے دور میں دشمن کی مدد کرنے اور ریاستی سلامتی کو نقصان پہنچانے کی نیت سے معلومات آگے پہنچانے کے الزامات ہیں۔ اس مقدمے کو اب تک ملکی سلامتی کی  بنا پر انتہائی خفیہ رکھا گیا تھا۔ گونین سیگیو 1995 سے لے کر 1996 تک توانائی کے اسرائیلی وزیر رہے تھے۔وہ ماضی میں مختلف نوعیت کے مجرمانہ الزامات میں قصور وار ثابت ہونے پر جیل میں قید بھی کاٹ چکے ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا