English   /   Kannada   /   Nawayathi

سوتن کو زندہ جلانےوالی خاتون کو عمر قید کی سزا

share with us

کاسرگوڈ :04؍جولائی 2018(فکروخبرنیوز) شوہر کی دوسری بیوی کے قتل معاملہ میں قصور وار پائے جانے پر عدالت نے ایک خاتون کو عمر قید کی سزا سنائی ہے اور ساتھ ہی 50000ہزار کا جرمانہ بھی عائد کیا ہے ، خاتون کی شناخت مسریہ (27) کی حیثیت سے کر لی گئی جو کہ عبد الرحمن نامی شخص کی پہلی زوجہ تھی ،تفصیلات کے مطابق یہ واردات اپلا نامی علاقہ میں پیش آئی جب یہ خاتون اپنے شوہر کے ساتھ آرام کر رہی تھی ،ذرائع کے مطابق 7اگست 2011کی رات عبد الرحمن اپنی دوسری بیوی کے ساتھ کمرے میں سو رہا تھا کہ اسی دوران اس کی بیوی نے کھڑکی سے کمرہ میں پہلے پٹرول چھڑکا جس کے بعد اس نےآاگ لگا کر دونوں کو زندہ جلانے کی کوشش کی اس حادثہ میں عبد الرحمن اور اس کی دوسری بیوی نفیسہ آگ میں شدید جھلس گئے ،اور اس حادثہ میں نفیسہ کی موت واقع ہو گئی ،جبکہ عبد الرحمن ایک طویل عرصہ علاج کے بعد صحت یاب ہو گیا ، پولس کے مطابق نفیسہ کے پیٹ میں اس کا بچہ بھی پل رہا تھا اور اس حادثہ کے وقت وہ 7ماہ کی حاملہ تھی ،اور یہ خاتون ایک نہیں دو قتل کی ذمہ دار ہوگئی ، جس کے بعد پولس نے ملزمہ کو گرفتار کر لیا اور اس معاملہ کی چارج شیٹ داخل کی ،جس کے بعد عدالت نے گواہوں اور ثبوتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ملزمہ کو عمر قید کی سزا سنائی اور 50000ہزار کا جرمانہ بھی عائد کیا ، کہا جا رہا ہے کہ اس حادثۃ کی وجہ اس کے شوہر کی اس سے ناراضگی کے بعد دوسری شادی کر لینا بناجس نے اس کے دل میں دوسری بیوی اور اپنے شوہر کے لئے حسد بھر دیا اور اس حسد کی آگ نے اسے اتنا اندھا کر دیا کہ اس نے اپنے شوہر کا خیال کیا نہ اس کی دوسری بیوی کی کوک میں پل رہے اس معصوم کا ، اور اسے اس کی اس حرکت سے اسے نہ اپنی شوہر کے ساتھ رہنا نصیب ہو اور نہ ہی اس سے اس کی زندگی میں خوشیا ں لوٹی ،اب اسے جیل کی اندھیری میں کوٹھری میں رہ کر پچھتاوے کے سوا کچھ بھی حاصل ہوا 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا