English   /   Kannada   /   Nawayathi

برطانوی شہریوں کا امریکی صدر کیخلاف انوکھا احتجاج،غصیلا ''بے بی ٹرمپ'' غبارہ فضا میں بلند کر دیا

share with us

لندن:27؍جون2018(فکروخبر/ذرائع)امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مخالف برطانوی شہریوں نے انوکھا احتجاج کیا،6میٹر اونچا غصے سے بھرا ''بے بی ٹرمپ'' غبارہ لندن کی فضا میں بلند کر دیا۔صدر ٹرمپ 13 جولائی سے برطانیہ کا دورہ کریں گے،انکے دورے سے پہلے ہی انکے خلاف مہم شروع ہو گئی ہے۔برطانوی شہریوں نے نیپی پہنے،چہرے پر غصے کا اظہار لئے غبارہ بنانے کیلئے نو ہزار پاؤنڈ چندہ مانگا تو 10ہزار 300پاؤنڈ جمع ہو گئے۔غبارے کو پارلیمنٹ کی عمارت پر اڑانے کیلئے 7ہزار لوگوں نے پیٹشن پر دستخط کئے۔دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے لندن آمد کے موقع پر ٹرین ڈرائیوروں نے بھی احتجاجی تحریک کا اعلان کر رکھا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا