English   /   Kannada   /   Nawayathi

کوکین اور افیون کی پیداوار ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی،اقوام متحدہ

share with us

گزشتہ دو سالوں میں افیون کی پیداوار میں 65فیصد اضافہ ہوا،افیون کی پیداوار میں 9ہزار ٹن افغانستان میں کاشت ہوتی ہے،رپورٹ

نیویارک:27؍جون2018(فکروخبر/ذرائع)اقوام متحدہ کے ادارہ برائے ترک منشیات (یواین او ڈی سی )کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پر کوکین اور افیون جیسی منشیات کی پیداوار ریکارڈ سطح تک پہنچ گئی ہے۔بد ھ کو یہ انکشاف منشیات اور جرائم کی روک تھام کیلئے سرگرم اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یواین او ڈی سی نے اپنی سالانہ رپورٹ میں کیا۔رپورٹ کے مطابق افیون کی پیداوار میں 2016ء سے 2017ء کے دوران65 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور اب یہ سالانہ ساڑھے 10ہزار ٹن ہے۔مجموعی پیداوار میں سے 9ہزار ٹن افغانستان میں بنتی ہے۔اس وقت دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونی والی نشہ آور شے چرس ہے،جسے گزشتہ سال 192 ملین افراد نے ایک بار استعمال کیا۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا